ہفتہ، 28 نومبر 2026ء18 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
تاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں
تاریخ4 دن پہلے•24 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 12:59
🇬🇧 English

تاریخِ پسرور (قسط 12): باب دوازدہم (حصہ اول) — عہدِ قدیم کے 19 نامور مشاہیر — صفحات 191 تا 218

ڈاکٹر سید سلطان محمود حسینمصنفِ تاریخِ پسرور و ماہرِ اقبالیات
تاریخِ پسرور (قسط 12): باب دوازدہم (حصہ اول) — عہدِ قدیم کے 19 نامور مشاہیر — صفحات 191 تا 218
مطالعہ کی سہولیات:
ک

کتاب: تاریخِ پسرور (مستند دستاویزی اشاعت)

مصنف: ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین (ماہرِ اقبالیات، سوانح نگار و مؤرخ) | ناشر: سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

کتاب کا حوالہ صفحہ نمبر: صفحات 191 تا 218 | سلسلہ اشاعت: قسط 12 از 16

تعارفِ مصنف و دیگر تصانیف: ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین کا شمار پاکستان کے بلند پایہ محققین اور سوانح نگاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بالخصوص علامہ محمد اقبال اور خطۂ پنجاب کے علمی و تاریخی ورثے پر بیش بہا کتب تصنیف کیں۔ ان کی دیگر معروف تصانیف میں 'علامہ اقبال کے استاد شمس العلماء مولوی سید میر حسن: حیات و افکار' (مجلس ترقی ادب)، 'اقبال کی ابتدائی زندگی' (اقبال اکادمی پاکستان، 1986ء)، 'تعلیقاتِ خطباتِ گارساں دتاسی' (پی ایچ ڈی مقالہ، مجلس ترقی ادب)، اور 'اردو کی نثری تاریخ میں سرسید کا مقام' شامل ہیں۔ یہ کتاب تاریخِ پسرور پر سب سے مستند اور معتبر ماخذ تسلیم کی جاتی ہے۔

باب دوازدہم

مشاہیرِ پسرور (شخصیات)

پسرور کی سرزمین ہمیشہ سے اربابِ علم و فضل، شعراء، صوفیاء اور نامور شخصیات کا گہوارہ رہی ہے۔ اس تاریخی قصبے نے مختلف ادوار میں ایسی نامور ہستیاں پیدا کیں جنہوں نے برصغیر کی علمی، ادبی، سیاسی اور روحانی تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ تاریخ کے مطالعے کی سہولت کی خاطر پسرور کے مشاہیر کو دو ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے:

1- عہدِ قدیم (ابتدا تا 1849ء یعنی سکھ عہد کے خاتمے اور برطانوی تسلط تک)

2- عہدِ جدید (1849ء تا حال یعنی برطانوی دور اور قیامِ پاکستان کے بعد کا زمانہ)

عہدِ قدیم (ابتدا تا 1849ء)

عہدِ قدیم میں پسرور سے تعلق رکھنے والے 19 ممتاز مشاہیر کا ذکر ملتا ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

1- احمد (منشآت المطالب / مفتاح المطالب)

یہ بزرگ بارہویں اور تیرہویں صدی ہجری سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے وطن کے بارے میں موضع الا حویلیان معلوم تعبیر پسرور کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے فارسی انشا نگاری پر ایک وقیع کتاب "مفتاح المطالب" (منشآت المطالب) لکھی ہے، جس کا ایک قلمی نسخہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری لاہور میں مجموعہ آذر کے تحت رجسٹر نمبر 1-28 پر موجود ہے۔ یہ نسخہ باریک نستعلیق میں 105 صفحات پر مشتمل ہے۔

کتاب چار ابواب پر مشتمل ہے: باب اول سلاطین و امراء کے نام خطوط (مثلاً عادل شاہ، قطب شاہ، جہانگیر، شاہزادہ خرم، شاہجہان، شاہ شجاع، داراشکوہ، مراد بخش، نور محل، مہابت خاں اور صائب وغیرہ)، باب دوم علماء و فضلاء کے نام مکاتیب (مثلاً ملا عبدالحکیم سیالکوٹی، نواب سعد اللہ خاں، مولوی رحمت اللہ وغیرہ)، باب سوم خطوطِ انشا نگاری اور باب چہارم خطبہ و افتتاحیہ پر مشتمل ہے۔ مصنف نے اس میں پسرور کے بعض تاریخی احوال اور علمی ماحول کا بھی ذکر کیا ہے۔

2- امام میراں برخوردار

آپ کا اصل نام سید میر انور خاں اور لقب سید میراں برخوردار تھا۔ آپ اسلامی لشکر کے نہایت نامور اور قابل جرنیل تھے۔ روایات کے مطابق آپ سیالکوٹ کے امام سید علی الحق کے برادرِ خورد تھے۔ سیالکوٹ میں راجہ مان سنگھ اور جگت پال کی افواج سے معرکہ آرائی کے دوران پسرور کے مقام پر شہید ہوئے اور یہیں سپردِ خاک کیے گئے۔ آپ کی قبر کے پاس ایک طویل قبر بھی واقع ہے جسے نوگزا کہا جاتا ہے۔ ہر سال آپ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔

3- سید جلال شاہ بخاری

یہ وہ برگزیدہ بزرگ اور روحانی شخصیت ہیں جن کے مزارِ اقدس پر مغل بادشاہ نصیر الدین محمد ہمایوں دو مرتبہ حاضر ہوا۔ مغل دور سے قبل پسرور تشریف لائے۔ شہر کے مشرقی جانب آپ کا مزار واقع ہے۔ آپ کے جدِ امجد سید جلال الدین سرخ پوش بخاری تھے جو حضرت امام علی نقی کی اولاد میں سے تھے۔ آپ کا سلسلہ نسب 11 واسطوں سے سرخ پوش بخاری سے ملتا ہے۔

یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ جلال شاہ بخاری کی وفات بادشاہ ہمایوں سے قبل ہوئی تھی۔ مغل بادشاہ ہمایوں شیر شاہ سوری سے شکست کھا کر جب ایران کی طرف فرار ہو رہا تھا تو اس نے اس درگاہ پر حاضری دی۔ دوسری مرتبہ جب وہ دوبارہ ہندوستان فتح کرنے نکلا تو فتح کی دعا کے لیے یہاں آیا۔ اس وقت مٹیکا (MATIKA) یا منکا پسر بندو نے ہمایوں کو غیب سے فتح کی بشارت دی۔ فتح یاب ہو کر ہمایوں نے اس خانقاہ کے لیے جاگیر وقف کی۔ جلال شاہ بخاری کی نسل سے سادات بخاری کی ایک بڑی شاخ پسرور اور محلہ سیداں میں آباد ہوئی۔

4- پیر جہانیاں

آپ بھی سلسلہ سہروردیہ کے نامور بزرگ تھے جن کا سلسلہ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت سے ملتا ہے۔ آپ کا مزار پسرور میں واقع ہے اور اہل عقیدت کی زیارت گاہ رہا ہے۔

5- خزانچی

سلطنتِ مغلیہ کے دور میں پسرور کے شاہی محاصل اور خزانے کے نگران کے طور پر معروف تھے۔ سرکاری دفاتر اور شاہی سرائے کے انتظامی امور میں ان کا اہم کردار تھا۔

6- خواجہ مظفر خاں

خواجہ مظفر خاں عہدِ اکبری کے نامور مدبر، وزیر اور دیوان تھے۔ مغل شہنشاہ اکبر اعظم کے ابتدائی دور میں دیوانِ بیوتات مقرر ہوئے۔ ان کی بیدار مغزی، دیانت اور قابلیت کی بدولت اکبر اعظم نے انہیں دیوانِ کل یعنی وزیرِ مالیات مقرر کیا اور 'مظفر خانی' کا لقب عطا فرمایا۔ قلعہ رہتاس، چندیری اور مالوہ کی مہمات میں کارہائے نمایاں انجام دیے۔ 1573ء میں وزیرِ اعظم (وکیلِ سلطنت) کے منصبِ جلیلہ پر فائز ہوئے اور 'جملۃ الملک' کا خطاب پایا۔ آگرہ میں ان کی تعمیر کردہ جامع مسجد 'مظفر خاں کی مسجد' کہلاتی تھی۔ تاریخ میں ان کا نام ایک مدبر اور قابل ترین وزیر کے طور پر محفوظ ہے۔

7- دل محمد۔ دلشاد پسروری

نام دل محمد اور تخلص دلشاد تھا۔ بارہویں صدی ہجری کے ممتاز اور مایہ ناز فارسی شاعر تھے۔ آپ نے اپنے کلام اور تصانیف سے پسرور کو علمی و ادبی دنیا میں متعارف کرایا۔ خوش قسمتی سے ان کا دیوان اور قلمی بیاض محفوظ ہے جس میں ان کا شجرہ نسب اور منظومات موجود ہیں۔ نسب نامے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دلشاد کے اجداد میں فتح الدین شاہجہانی عہد کے شاہی طبیب تھے۔

دلشاد نے اپنے عہد کے مروجہ علوم و فنون کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ علامہ عبدالحکیم سیالکوٹی اور لاہور کے اساتذہ کے علمی فیضان سے مستفید ہوئے۔ انہوں نے فارسی شاعری میں غزل، مثنوی، قصیدہ اور قطعات میں طبع آزمائی کی۔ ان کے دیوان میں نواب عبدالصمد خاں، نواب زکریا خاں، اور میر معین الملک (میر منو) کے دور کے تاریخی حالات اور پسرور کے مناظر کی عکاسی ملتی ہے۔ ان کے فارسی کلام کے چند منتخب اشعار درج ذیل ہیں:

در جہاں کر منسرا سکندر و خاقان شود

از شجاعت تابع نواب معلیٰ خاں شود

تکیہ بر پسرور، رخسارِ فرخندگی بخت

باز بر وزک و زینت دستان ازی فالبید

از علم شعر و منطق فقر و سلوک و اخلاص

ہر کلامت با کلامِ حق موافق دلپذیر

دلشاد پسروری کی وفات کے بعد ان کی نسل میں سے علماء اور فضلاء پیدا ہوئے جنہوں نے علم و ادب کی خدمت جاری رکھی۔

8- دیوان سنکت رائے

عہدِ مغلیہ کے اواخر میں خطہ پسرور اور سیالکوٹ کے مالیاتی امور اور دیوانی کے اعلیٰ عہدے دار تھے۔ رعایا پروری اور فلاحی کاموں کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے۔

9- شاہ برہن

پسرور کے قدیم صوفیاء میں شمار ہوتے ہیں۔ درویش منش، صاحبِ تقویٰ اور خلوت پسند بزرگ تھے۔ ان کی خانقاہ سالکین کی روحانی تربیت کا مرکز تھی۔

10- دیوان شاہ دیا

شاہجہانی اور عالمگیری دور کے ایک معزز دیوان تھے جنہوں نے تعمیرات اور رفاہِ عامہ میں حصہ لیا۔ ان کے خاندان کے پاس پسرور کے متعدد مواضعات کے انتظامی اختیارات تھے۔

11- شاہ نوردلی

عہدِ مغلیہ کے مجذوب صوفی تھے۔ پسرور کے عوامی حلقوں میں ان کی روحانی کرامات اور پیش گوئیاں زبان زدِ عام تھیں۔

12- شیخ عبدالرحیم

پسرور کی ممتاز علمی شخصیت تھے۔ 1120ھ (1708ء) میں انہوں نے پسرور میں چھوٹی اینٹوں کی ایک خوبصورت جامع مسجد تعمیر کرائی جو ان کے نام سے منسوب رہی۔ ان کے صاحبزادگان بھی مغل دربار میں معزز عہدوں پر فائز رہے۔

13- ملا عبدالوہاب

عہدِ عالمگیری کے جید عالمِ دین، فقیہ اور مدرس تھے۔ فقہ اور اصولِ فقہ میں انہیں کامل دسترس حاصل تھی۔ انہوں نے طلبہ کی ایک بڑی تعداد کو درسِ نظامی اور علومِ دینیہ کی تعلیم دی۔

14- بابا عظیم شاہ

نوٹ برائے قارئین و محققین:

یہ تاریخی دستاویز اصل مطبوعہ کتاب سے من و عن قارئین کی علمی و تحقیقی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹائز کی گئی ہے۔ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو یہ ٹائپنگ کی غلطی ہو سکتی ہے۔ اگر کسی صاحبِ علم کو کسی مقام پر املا، تاریخ یا نام میں سہو نظر آئے تو برائے مہربانی تصحیح کے لیے ادارہ اپنا پسرور (pasrur.pk) کو مطلع فرمائیں تاکہ اسے فوری درست کیا جا سکے۔

← پچھلی قسط (11) سلسلہ تاریخِ پسرور — قسط 12 از 16 اگلی قسط (13) →

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
28 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع

پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع کر دی گئی۔

28 نومبر 2026•2 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

لاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیا

لاہور(28 نومبر 2026): لاہور سیف سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دس سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا سراغ لگا کر اسے بحفاظت اہلخانہ کے سپرد کر دیا۔

28 نومبر 2026•3 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

28 نومبر 2026•3 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

پی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرار

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 12 کےلیے بھی سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کوچ برقرار رکھا۔

28 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

28 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

شہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلان

لاہور: لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، اے کیو آئی 330 ریکارڈ کی گئی۔

تاریخِ پسرور (قسط 12): باب دوازدہم (حصہ اول) — عہدِ قدیم کے 19 نامور مشاہیر — صفحات 191 تا 218 | اپنا پسرور