ہفتہ، 28 نومبر 2026ء18 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
تاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں
تاریخ•18 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 12:59
🇬🇧 English

تاریخِ پسرور (قسط 6): باب ششم — مواصلات، تاریخی شاہراہیں، ریلوے 1916ء اور ہوائی اڈہ — صفحات 115 تا 120

ڈاکٹر سید سلطان محمود حسینمصنفِ تاریخِ پسرور و ماہرِ اقبالیات
تاریخِ پسرور (قسط 6): باب ششم — مواصلات، تاریخی شاہراہیں، ریلوے 1916ء اور ہوائی اڈہ — صفحات 115 تا 120
مطالعہ کی سہولیات:
ک

کتاب: تاریخِ پسرور (مستند دستاویزی اشاعت)

مصنف: ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین (ماہرِ اقبالیات، سوانح نگار و مؤرخ) | ناشر: سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

کتاب کا حوالہ صفحہ نمبر: صفحات 115 تا 120 | سلسلہ اشاعت: قسط 6 از 16

تعارفِ مصنف و دیگر تصانیف: ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین کا شمار پاکستان کے بلند پایہ محققین اور سوانح نگاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بالخصوص علامہ محمد اقبال اور خطۂ پنجاب کے علمی و تاریخی ورثے پر بیش بہا کتب تصنیف کیں۔ ان کی دیگر معروف تصانیف میں 'علامہ اقبال کے استاد شمس العلماء مولوی سید میر حسن: حیات و افکار' (مجلس ترقی ادب)، 'اقبال کی ابتدائی زندگی' (اقبال اکادمی پاکستان، 1986ء)، 'تعلیقاتِ خطباتِ گارساں دتاسی' (پی ایچ ڈی مقالہ، مجلس ترقی ادب)، اور 'اردو کی نثری تاریخ میں سرسید کا مقام' شامل ہیں۔ یہ کتاب تاریخِ پسرور پر سب سے مستند اور معتبر ماخذ تسلیم کی جاتی ہے۔

باب ششم

مواصلات

سڑکیں

چوں کہ پسرور ایک قدیم قصبہ ہے، اس لیے یہ بڑے بڑے شہروں اور قصبات و مواضعات سے بذریعہ سڑک ملا ہوا ہے۔ تاریخ کے اوراق پلٹیں تو سب سے پہلے ہمیں بابر کے سیالکوٹ سے دہلی جاتے ہوئے پسرور (پر سرور) کے مقام پر ایک شب کے لیے قیام کا پتہ چلتا ہے اور اسی مقام پر لاہور سے اس کے ساتھی عسکری طاقت لے کر آ ملتے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خاندانِ مغلیہ اور اس سے قبل کے حکمرانوں کی نظر میں اس شہر کو ایک خاص اہمیت حاصل تھی۔ 1848ء میں جب انگریز سکھوں کو شکست دے کر پنجاب پر قابض ہو جاتے ہیں تو پسرور کے چاروں طرف سڑکوں کا جال اس طرح بچھا ہوا تھا:-

1۔ پسرور سے وزیر آباد : اس راستہ پر مشہور گاؤں یہ ہیں: حاجی پور کوٹلی، کوٹلی با دانقر چند، نتھوکی، تلنے کی، کوٹ ڈسکہ، کندن سیان، سندھانوالہ۔ ڈسکہ جانے کے لیے یہ راستہ آج بھی زیرِ استعمال ہے۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ سے قبل یہ سڑک پختہ بن چکی تھی۔ بن باجوہ نامی گاؤں اسی سڑک پر واقع ہے جو مولوی شیر محمد کا مولد و مدفن ہے۔ مولوی صاحب 1850ء میں مسجد دو دروازہ سیالکوٹ کے امام اور علامہ سید میر حسن کے استاد تھے۔

2۔ پسرور سے گوجرانوالہ : براستہ مرزا باجوہ، طودالی، کوٹلی کیول رام، قلعہ نڈھی موسیٰ خاں، (ii) براستہ جیوگل، بھٹھے موہبی، ستراہ، سرانوالی، وڈالہ سندھواں، قلعہ نڈھی موسیٰ خاں۔ اس وقت دوسرا راستہ زیرِ استعمال ہے، یہ سڑک 1965ء کی جنگ کے بعد پختہ بنی تھی۔

3۔ پسرور سے سیالکوٹ : ان دنوں دو راستے استعمال میں تھے، سیالکوٹ سے پسرور کی جانب آنے کے لیے: (i) چھاؤنی سے منڈے والی، گوردویان پور، ساہو چک، کول پور، ڈھیگہ والی، بنجوانہ خاص، سردانہ، بدیاں، نوشہرہ۔ یہ راستہ گوجرانوالہ پسرور روڈ کو کاٹ کر آگے نکل جاتا ہے۔ (ii) چھاؤنی، ہری پور، ساہو والی، سدھر والی، بڈیانہ، سید پورن، بوطور، پورب، گلے خنجہ، سرائے شاہ فتح، مالی پور، بوڑے کی ۔ یہ راستہ اس وقت زیرِ استعمال ہے، صرف یہ تبدیلی ہوئی ہے کہ خنجکے سے راستہ سیدھا اونچے ٹیلے کے مشرق سے ہوتا ہوا نالے کے پل پر آتا ہے، مالی پور اور بوڑے کی راستہ نہیں جاتا۔ 1900ء میں یہ سڑک پختہ تھی۔ مگر سر محمد ظفر اللہ خاں اپنی تالیف ”تحدیثِ نعمت“ کے صفحہ 11 پر لکھتے ہیں:- ”سیالکوٹ سے پسرور کچی روڈ تھی، وہاں تک اکے چلتے تھے، سیالکوٹ میں اڈہ پسروریاں ایک معروف ٹبہ جالیاں کے پاس تھا، وہاں سے اکے روانہ ہوتے، نصف فاصلے پر بڈیانہ کے مقام پر اکے گھوڑے کو نہاری دینے ٹھہرتے اور مسافر چند منٹ سستا لیتے، 1914ء تک سیالکوٹ پسرور پختہ ہو گئی تھی۔“

4۔ پسرور سے لاہور : پنجاب کے پایہ تخت لاہور سے بھی پسرور ملا ہوا تھا، لاہور سے ایک سیدھی سڑک پسرور آتی تھی، اس سڑک پر یہ گاؤں آتے تھے: منڈیالہ، بدھو پور، ماچیکے، سوہل، کوٹلی کیول رام، طودالی، مرزا باجوہ۔ گوجرانوالہ پسرور روڈ سے مل جاتی ہے۔

5۔ پسرور سے امرتسر : دو برجی، بھرت، جیوں کھیوا، میاں چیمہ، ٹھٹھے بھگا، شاہ حسین، کوٹ کیول، چک ڈھوڈا۔ 6۔ پسرور سے چونڈہ قلعہ : اس سے آگے سنکھترہ، نونار 7۔ پسرور سے متھل : یہ راستہ گورداس پور کو جاتا ہے۔ 8۔ پسرور سے سیٹووال : اسی سڑک کے کنارے شہزادہ باجوہ نامی گاؤں واقع ہے جہاں کا ایک باشندہ محمد مقیم اورنگ زیب کے دورِ حکومت میں وقائع نویس تھا۔ 9۔ پسرور سے چونڈہ : پاک بھارت کی پہلی جنگ سے قبل یہ راستہ کچا تھا، جنگ کے فوراً بعد اس کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے پختہ بنایا گیا۔ 10۔ پسرور سے سوکن ونڈ : براستہ کلال والا (کلاس والا) مندرجہ بالا راستے شاہراہیں یا بڑی سڑکیں (HIGH ROADS) کہلاتے تھے، ان کے علاوہ درج ذیل چھوٹے راستے بھی تھے: 1۔ پسرور سے بھلیر 2۔ پسرور سے سدھانوالی

ڈاک خانے

قیاس ہے کہ پسرور میں ڈاک خانہ پچھلی صدی کی ساتویں دہائی میں قائم ہوا تھا، اس کی کوئی مستقل عمارت تو تھی نہیں، ابتدا سے لے کر 1979ء تک کرائے کی مختلف عمارتوں میں منتقل ہوتا رہا، حال ہی میں شہریوں کے پُر زور مطالبے پر حکومت نے کینسر سرہانے سے ڈاک خانے کے لیے وسیع اور عالی شان عمارت تعمیر کی ہے جس کا افتتاح ڈاک خانہ جات کے پوسٹ ماسٹر جنرل حلقہ مرکز ملک امیر نواز خاں نے 5 مئی 1979ء کو کیا، اس تاریخ سے ڈاک خانہ اپنی مخصوص عمارت میں منتقل ہو چکا ہے۔ 84-1883ء میں پسرور کو سیالکوٹ کے ساتھ بذریعہ تار ملا دیا گیا، اس طرح یہاں تار گھر کی بھی سہولت میسر ہو گئی۔

پسرور شہر میں شاہ برہن دروازہ کے اندرونی جانب کلینک ڈاکٹر صوفی محمد اسحاق کے قریب ڈاک خانہ کی ایک شاخ 2 اپریل 1977ء کو قائم ہوئی ہے جہاں تقسیمِ ڈاک کے سوا ہر کام ہوتا ہے۔ پسرور شوگر ملز میں بھی اپریل 1979ء میں ڈاک خانہ کی ایک شاخ قائم ہو گئی ہے۔

یکم جولائی 1979ء سے اندرونِ ملک ڈاک کی شرح میں سو فیصد اضافہ ہو گیا ہے، مثلاً پہلے لفافہ 20 پیسے کا اور کارڈ دس پیسے کا ملتا تھا، اب ان کی قیمت 40 پیسہ اور 20 پیسہ ہے۔

ریلوے

انگریزی عہد سے قبل یعنی مغلوں اور سکھوں کے دور میں یوں تو پسرور کے گرد سڑکوں کا ایک جال سا بچھا ہوا تھا، لوگ پیدل، گھوڑوں پر اور بیل گاڑیوں پر سفر کیا کرتے تھے، انگریزی عہد میں موجودہ صدی کی پہلی دہائی تک لوگ سفر کے لیے وہی پرانے طریقے استعمال کرتے تھے۔ 1915ء میں نارووال سیالکوٹ کے درمیان ریلوے ٹریک بچھایا گیا اور ان دونوں شہروں کے درمیان 16 جنوری 1916ء کو ریل گاڑی پہلی مرتبہ چلی جس سے یہاں کے لوگوں کو سفر کے لیے بنیادی سہولت میسر ہوئی، یہاں کے عوام کے لیے ریل گاڑی کا چلنا ایک عجوبہ سا تھا، سر ظفر اللہ اپنی تالیف ”تحدیثِ نعمت“ کے صفحہ 11 پر رقمطراز ہیں:- ”مغربی ملک میں ایک دیہاتی علاقے میں ریل کا جاری ہونا اور اس طریق سے اس علاقے کا باقی دنیا کے ساتھ الحاق ہونا ایک ایسی تقریب شمار کی جاتی جس کے منانے کے لیے اسکولوں میں تعطیل کی جاتی اور منتظمین کی طرف سے انتظام کیا جاتا کہ اسکول کے بچے ریل پر کچھ سفر کریں اور اس تقریب پر خوشی منائیں، مگر یہاں (پسرور میں) ردِ عمل اس کے برعکس تھا۔ اسکول کی طرف سے ممانعت تھی کہ کوئی طالب علم اس دن ریل پر سفر نہ کرے اور پسرور سے باہر نہ جائے، لہٰذا خلاف ورزی موجبِ سزا ہو گی، چند طلبا نے اس تنبیہ کے باوجود پہلے روز ریل گاڑی میں سفر کیا، واپس آنے پر ان کو سزا بھگتنا پڑی۔“

ریلوے لائن بچھ جانے سے ابتدائی سالوں میں تجارت کو نقصان پہنچا، مگر بعد میں اور خصوصاً تقسیمِ ملک کے بعد ریلوے سے تجارت کے پیشے کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

ہوائی اڈہ

دوسری جنگِ عظیم کے موقع پر پسرور شہر کے مشرق جنوب میں ایک بہت بڑا ہوائی اڈا تعمیر ہوا، یہ ابھی تکمیل کے مراحل طے کر ہی رہا تھا کہ دوسری جنگِ عظیم بند ہو گئی اور اس طرح جنگ میں یہ استعمال نہ ہو سکا، اس اڈہ کے وسط میں ان دنوں ایک گاؤں ”جھگڑاں دی کھوئی“ آباد ہے۔ پاک بھارت کی دوسری جنگ کے موقع پر 2 ستمبر 1965ء کو پاکستان فضائیہ کے شارفائنٹر نے بھارت کے ناٹ طیارے کو یہاں اتارا تھا، 1971ء کی جنگ میں دشمن نے یہاں چھ سات بم گرائے تھے۔

تار گھر

قیاس ہے کہ پسرور کے ڈاک خانہ میں تار گھر تقریباً 1884ء میں قائم ہوا تھا اور سیالکوٹ سے رابطہ قائم ہونے سے شہریوں کو سہولت ہو گئی۔ موجودہ دور میں حکومت نے جب ٹیلی فون شعبہ کو ڈاک خانہ سے علیحدہ کر دیا تو یہاں اپریل 1967ء میں ٹیلی گراف شعبہ کو بھی ٹیلی فون کے تحت کر دیا اور اس طرح ٹیلی فون کا شعبہ ہی ٹیلی گرامز کی ترسیل وغیرہ کے فرائض انجام دیتا ہے۔

ٹیلی فون

چونکہ پسرور غلہ کی بہت پرانی منڈی تھی، اس لیے تقسیمِ ملک سے قبل یہاں ٹیلی فون کی سہولت موجود تھی، بعد میں ٹیلی فون کا سلسلہ منقطع ہو گیا، 1964ء میں دوبارہ ٹیلی فون کا رابطہ قائم ہو گیا ہے، ٹیلی فون کا دفتر شاہ برہن دروازے کی اندرونی جانب واقع ہے۔

مآخذِ باب ششم

نوٹ برائے قارئین و محققین:

یہ تاریخی دستاویز اصل مطبوعہ کتاب سے من و عن قارئین کی علمی و تحقیقی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹائز کی گئی ہے۔ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو یہ ٹائپنگ کی غلطی ہو سکتی ہے۔ اگر کسی صاحبِ علم کو کسی مقام پر املا، تاریخ یا نام میں سہو نظر آئے تو برائے مہربانی تصحیح کے لیے ادارہ اپنا پسرور (pasrur.pk) کو مطلع فرمائیں تاکہ اسے فوری درست کیا جا سکے۔

← پچھلی قسط (5) سلسلہ تاریخِ پسرور — قسط 6 از 16 اگلی قسط (7) →

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
28 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع

پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع کر دی گئی۔

28 نومبر 2026•2 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

لاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیا

لاہور(28 نومبر 2026): لاہور سیف سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دس سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا سراغ لگا کر اسے بحفاظت اہلخانہ کے سپرد کر دیا۔

28 نومبر 2026•3 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

28 نومبر 2026•3 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

پی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرار

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 12 کےلیے بھی سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کوچ برقرار رکھا۔

28 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

28 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

شہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلان

لاہور: لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، اے کیو آئی 330 ریکارڈ کی گئی۔

تاریخِ پسرور (قسط 6): باب ششم — مواصلات، تاریخی شاہراہیں، ریلوے 1916ء اور ہوائی اڈہ — صفحات 115 تا 120 | اپنا پسرور