ہفتہ، 28 نومبر 2026ء18 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
تاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں
تاریخ•15 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 12:59
🇬🇧 English

تاریخِ پسرور (قسط 3): باب دوم — میونسپل کمیٹی 1867ء، قدیم محلے، تاریخی دروازے اور منڈی — صفحات 41 تا 49

ڈاکٹر سید سلطان محمود حسینمصنفِ تاریخِ پسرور و ماہرِ اقبالیات
تاریخِ پسرور (قسط 3): باب دوم — میونسپل کمیٹی 1867ء، قدیم محلے، تاریخی دروازے اور منڈی — صفحات 41 تا 49
مطالعہ کی سہولیات:
ک

کتاب: تاریخِ پسرور (مستند دستاویزی اشاعت)

مصنف: ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین (ماہرِ اقبالیات، سوانح نگار و مؤرخ) | ناشر: سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

کتاب کا حوالہ صفحہ نمبر: صفحات 41 تا 49 | سلسلہ اشاعت: قسط 3 از 16

تعارفِ مصنف و دیگر تصانیف: ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین کا شمار پاکستان کے بلند پایہ محققین اور سوانح نگاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بالخصوص علامہ محمد اقبال اور خطۂ پنجاب کے علمی و تاریخی ورثے پر بیش بہا کتب تصنیف کیں۔ ان کی دیگر معروف تصانیف میں 'علامہ اقبال کے استاد شمس العلماء مولوی سید میر حسن: حیات و افکار' (مجلس ترقی ادب)، 'اقبال کی ابتدائی زندگی' (اقبال اکادمی پاکستان، 1986ء)، 'تعلیقاتِ خطباتِ گارساں دتاسی' (پی ایچ ڈی مقالہ، مجلس ترقی ادب)، اور 'اردو کی نثری تاریخ میں سرسید کا مقام' شامل ہیں۔ یہ کتاب تاریخِ پسرور پر سب سے مستند اور معتبر ماخذ تسلیم کی جاتی ہے۔

باب 2

میونسپل کمیٹی

"دورِ جدید" میں اس بات کا ذکر کیا جا چکا ہے کہ انگریزوں نے عنانِ سلطنت ہاتھ میں لیتے ہی انسانی زندگی کو تحفظ دینے اور اسے بہتر سے بہتر بنانے کی کوششیں شروع کر دی تھیں۔ 1865ء میں تمام زیرِ کاشت اراضی کا بندوبست کیا گیا۔ اسی سال پسرور خاص کی شہری آبادی کا بندوبست ہوا اور ہر قطعہٴ زمین کی باقاعدہ پیمائش عمل میں آئی۔ یہ پہلا شہری بندوبست 295 صفحات پر مشتمل قلمی مسودے کی شکل میں موجود ہے جو سیالکوٹی دبیز خاکی کاغذ، سائز 26 × 29 سم اور سیاہ روشنائی سے شکستہ تحریر میں ہے۔ اس بندوبست میں شہر کو مندرجہ ذیل پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا :-

(1) محلہ دھوسیالی (2) محلہ شیخان (3) محلہ دو کھوہہ (4) محلہ لگے زئی (5) محلہ بہا بڑیاں۔

اس بندوبست میں عبادت گاہوں، خانقاہوں، دکانوں، مکانات، سفید قطعات اور ان کے مالکان و قابضین اور شاملات کا ذکر ہے یہ قطعات تعداد میں 3478 ہیں۔ اس سے اس چیز کا بھی پتہ چلتا ہے کہ تحصیل دروازہ کو اس دور میں دروازہ شیخان کہتے تھے۔ شہر ان دروازوں کے اندر تھا :-

(1) دروازہ شاہ ہین (2) دروازہ ارائیاں (3) دروازہ شیخان (4) دروازہ بھابڑیاں (5) دروازہ لگے زئیاں (6) دروازہ شرابی۔

ان دروازوں کے علاوہ اور بھی دروازے تھے جن کا ذکر "شہر کے قدیم دروازے" کے زیرِ عنوان آگے آرہا ہے۔ ان دروازوں کے باہر کوئی شہری آبادی نہیں تھی۔ کیونکہ انگریزوں کے دور سے قبل شہریوں کو اپنی جان و مال کا ہر وقت خطرہ رہتا تھا۔ انسانی زندگی محفوظ و مامون نہیں تھی۔ اس لیے لوگ قلعہ نما شہروں میں رہتے تھے۔ رات کے وقت دروازے بند ہو جاتے تھے اور چوکیدار پہرہ دیا کرتے تھے۔

انسانی زندگی کو اجتماعی طور پر بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکومت نے 1867ء میں یہاں میونسپل کمیٹی درجہ سوم قائم کرتی ہے کمیٹی قائم کرنے کی وجوہات یہ تھیں :-

"نمبر 34۔ بائی لایعنی قوانینِ خاصِ شہر اتعلق امور تکلیفِ دہ خلائقِ عام اور عملدرآمدِ صفائی جو اکثر مطابق بائی لا لاہور کے تیار کیے گئے تھے ، اس سال میں میونسپل کمیٹیاں مفصلہ ذیل کے واسطے منظور ہو گئے" 1

کمیٹی کا دفتر امجد میڈیکل ہال (جٹاکھوہ) کے قریب ایک پختہ قلعہ نما عمارت میں قائم ہوا۔ اوپر کی منزل میں شفاخانہ اور نچلے حصہ میں مشرقی جانب لڑکوں کا مدرسہ اور مغربی جانب کمیٹی کا دفتر مقرر ہوا۔

1881ء میں حکومت کے اعلان کے مطابق پانچ ہزار سے زائد آبادی والے شہر کو ٹاؤن قرار دیا گیا۔ اس طرح پسرور بھی ٹاؤن کہلانے لگا مگر کمیٹی کا نام میونسپل کمیٹی ہی رہنے دیا گیا۔ 84-1882ء میں کمیٹی کا انتظام چلانے کے لیے 15 ممبر تھے۔ جن میں چھ نامزد اور نو منتخب ہوا کرتے تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نامزدگی کیا کرتا تھا 2۔ اس دور میں کمیٹی کی آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوتا ہے۔ 1882ء سے قبل کا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اس کمیٹی کے متعلق اس طرح اظہارِ خیال کرتا ہے :-

"A thriving municipality: and its inhabitants are generally well-to-do."

86-1885ء میں اسے درجہ دوم کا درجہ دیا جاتا ہے 3۔ 1904ء تک پسرور شہر کے چاروں طرف یعنی دروازوں سے باہر یا سرکلر روڈ کی بیرونی جانب آبادیاں شروع ہو گئی تھیں۔ لوگ بے خوف و خطر شہر سے باہر بھی مکانات بنا کر رہائش رکھنے لگے تھے۔ قانون کی حکمرانی کا دور دورہ تھا۔ کسی چور، ڈاکو اور لٹیرے کا ڈر خطرہ نہیں تھا

1892ء میں میونسپل کی حدود کا نئے سرے سے بندوبست ہوا۔ میونسپل کی حدود کو اس طرح تقسیم کیا گیا :-

1۔ محلہ دھوسیالی۔ کل قطعات = 425 2۔ محلہ دو کھوہہ ۔ کل قطعات = 380 3۔ محلہ بھابڑیاں ۔ کل قطعات = 464 4۔ محلہ سیداں ۔ کل قطعات = 443 5۔ محلہ شیخان ۔ کل قطعات = 665 6۔ محلہ لگے زئیاں ۔ کل قطعات = 590

پہلے بندوبست 1865ء سے ہمیں مندرجہ ذیل محلوں کا پتہ چلتا ہے :- ارائیاں، سیداں، لگے زئی، دو کڑہ، کھوکھراں، تیلیاں، دبوہانے، دو گیہہ (دو کھوہہ)، معماراں، شیخان، نائیاں، دو برجی ارائیاں، پٹواریاں، پتے کا ہٹہ، پٹوتیاں، مودی دروازہ، بھوئیاں، بھابڑیاں، کھپیاں۔

دوسرے بندوبست 1892ء میں نامے شاہ کی وفات کے بعد محلہ نامے شاہ کا اضافہ ہوتا ہے یہ سب محلے آج بھی موجود ہیں۔ دوسرے بندوبست میں ٹلا محلہ سے متصل پریوں کا ایک محلہ بھی تھا جہاں کی عورتیں بڑی حسین و جمیل تھیں اور گانا بجانا ان کا پیشہ تھا۔ علامہ اقبال کی پہلی شادی کے موقع پر ہم مئی 1893ء کو جو بارات گجرات گئی تھی ، اس کے ساتھ پسرور کے محلہ پریاں کی کنچنی پیراں دتی بھی گئی تھی۔ آج یہ گھرانہ موجود نہیں ہے۔ انیسویں صدی کی نویں دہائی میں میونسپل کمیٹی کے ممبران کے انتخاب کا سلسلہ شروع ہوا۔

1912ء میں حکومت کی طرف سے لالہ مکند چند ولد لالہ دیوی دتامل (م : 9 دسمبر 1935ء) اور لالہ آتم چند دوبارہ میونسپل کمیٹی پسرور کے ممبر نامزد کیے گئے۔ جنوری 1940ء میں حبیب اللہ، چوہدری محمد اقبال، چوہدری محمد ابراہیم، حکیم محمد یوسف، میاں محمد شفیع اور کیپٹن کرتار سنگھ منتخب ہوئے۔ سرکاری طور پر شیخ محمد نواز اور لالہ رلا رام میونسپل کمیٹی کے ممبر نامزد کیے گئے۔

اس دور میں کمیٹی ایک پرائیویٹ گرلز پرائمری اسکول کو 102 روپیہ سالانہ گرانٹ دیتی تھی اور ڈسپنسری کے اسٹاف کو 253 روپیہ ماہوار تنخواہوں کا ادا کرتی تھی۔

1951ء میں چوہدری شاہ محمد پسرور کے تحصیلدار تبدیل ہو کر آئے۔ ان کا شمار بڑے اچھے منتظمین میں ہوتا تھا، وہ میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر تھے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ کمیٹی کا دفتری عملہ جگہ کی تنگی کی وجہ سے سرکاری فرائض اچھی طرح انجام نہیں دے رہا۔ روز بروز میونسپل حدود میں آبادی میں اضافہ کی وجہ سے کام بڑھ رہا تھا۔ مختلف شعبے قائم کرنے کی ضرورت محسوس ہونے لگی۔ اس لیے انہوں نے کمیٹی کے دفتر کو اپریل 1952ء میں وکٹوریہ سرائے میں منتقل کر دیا ۔ دفتر کے لیے باقاعدہ نئے کمرے تعمیر کیے گئے۔

1950ء میں حکومت کے ایک حکم کے تحت چودہ ہزار سے کم آبادی کی وجہ سے پسرور کو ٹاؤن کمیٹی قرار دیا گیا۔

مارچ 1962ء میں منتخب ممبران :- چیئرمین : میاں ظفر اقبال مرزا، ابو محمد حسین، چوہدری امتیاز علی خاں، ملک محمد شریف، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری چراغ دین، شیخ محبوب الہی، چوہدری محمد حسین، چوہدری محمد اقبال، چوہدری غلام جیلانی، مرزا عبد المجید۔

1960ء میں کمیٹی اپنی حدود میں ٹول ٹیکس وصول کرنے لگی۔ اس طرح آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ 64-1963ء میں حکومت کی ہدایت کے بموجب کمیٹی صرف ان سڑکوں پر ٹول ٹیکس لینے کی مجاز قرار دی گئی جو اس کی ملکیت تھیں۔ اس سے آمدن میں کمی واقع ہو گئی۔ 1970ء میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت تمام ٹاؤن کمیٹیاں میونسپل کمیٹیاں قرار دی گئیں۔ اس طرح پسرور دوبارہ میونسپل کمیٹی کہلانے لگی۔

میونسپل کمیٹی کے چند عہدے دار :- سیکرٹری صاحبان : دولت رام 1910ء (2) موہن لال 1920ء (3) گنگا پال : 1940ء تک تقریباً 20 سال سیکرٹری رہا۔ اس کے بعد حکومت نے ایگزیکٹو آفیسر کو تعینات کیا : کیپٹن کرتار سنگھ 1942ء سے تقسیمِ ملک تک رہا۔ (2) چوہدری محمد حسین 51-1949ء اس کے بعد تحصیلدار کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا۔ (1) چوہدری شاہ محمد تحصیل دار 53-1951ء (2) ملک میر حسن۔ 22 اگست تک رہے۔ مزید سیکرٹری صاحبان : چوہدری محمد یوسف 67-1966ء ، محمد ایوب 67-1966ء ، محمد اقبال بٹ 69-1968ء ، میر نسیم محمود جولائی 1969ء سے اپریل 1971ء تک ، چوہدری محمد ناظم اپریل 1971ء سے اگست 1974ء تک ، صابر علی نیازی 10 اگست سے اکتوبر 1979ء تک۔

میونسپل کمیٹی کی آمدنی و اخراجات کا ایک گوشوارہ ملاحظہ ہو :-

1860-61ء : آمدنی 1656 روپے

1861-62ء : آمدنی 2020 روپے

1862-63ء : آمدنی 2060 روپے

1863-64ء : آمدنی 2260 روپے

1864-65ء : آمدنی 2274 روپے

1865-66ء : آمدنی 2467 روپے

1866-67ء : آمدنی 2481 روپے

1867-68ء : آمدنی 2771 روپے

1868-69ء : آمدنی 2862 روپے

1869-70ء : آمدنی 3222 روپے

1880-81ء : آمدنی 3361 روپے

1881-82ء : آمدنی 3666 روپے ، اخراجات 3290 روپے

1895-96ء : آمدنی 10877 روپے ، اخراجات 10050 روپے

1896-97ء : آمدنی 7108 روپے ، اخراجات 8300 روپے

1897-98ء : آمدنی 6757 روپے ، اخراجات 6612 روپے

1898-99ء : آمدنی 6150 روپے ، اخراجات 6646 روپے

1899-1900ء : آمدنی 6643 روپے ، اخراجات 7002 روپے

1900-1901ء : آمدنی 6463 روپے ، اخراجات 6654 روپے

1901-1902ء : آمدنی 7164 روپے ، اخراجات 6687 روپے

1902-1903ء : آمدنی 6958 روپے ، اخراجات 6748 روپے

1903-1904ء : آمدنی 8448 روپے ، اخراجات 6854 روپے

1964-65ء : آمدنی 455321 روپے ، اخراجات 487501 روپے

1965-66ء : آمدنی 480000 روپے ، اخراجات 644340 روپے

1966-67ء : آمدنی 814100 روپے ، اخراجات 784366 روپے

1967-68ء : آمدنی 884928 روپے ، اخراجات 670645 روپے

1968-69ء : آمدنی 1116337 روپے ، اخراجات 972554 روپے

موجودہ دور میں حکومت نے 14 سال بعد 25 ستمبر 1979ء کو بلدیاتی انتخاب کرائے ہیں۔ اس انتخاب میں میونسپل کمیٹی پسرور کے مندرجہ ذیل ممبر منتخب ہوئے ہیں :- وارڈ نمبر 1 : اعجاز احمد وارڈ نمبر 2 : عبدالحمید بٹ ، محمد بشیر وارڈ نمبر 3 : عبداللطیف، سیف اللہ وارڈ نمبر 4 : محمد امین وارڈ نمبر 5 : سعید احمد وارڈ نمبر 6 : شیخ محمد رفیق ، محمد اقبال وارڈ نمبر 7 : حاجی محمد بشیر رتو ، مولوی محمد اقبال وارڈ نمبر 8 : محمد طفیل وارڈ نمبر 9 : سائیں محمد حیات وارڈ نمبر 10 : محمد الیاس ، حامد نواز خاں عورتوں کی طرف سے مسماۃ اللہ رکھی ، مزدور طبقہ سے محمد حسین ترکھان اسلام پورہ اور اقلیتوں کی طرف سے پادری ایمس موعود (AMOS MAUUD)۔ شیخ محمد رفیق چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، موصوف خواجہ عنایت اللہ کے داماد ہیں۔ موجودہ سیکرٹری غلام رسول ہیں، جو صابر علی نیازی کی جگہ آئے ہیں۔

واٹر سپلائی سکیم

پسرور کے لوگوں کو ابتدا ہی سے پانی کی قلت رہی ہے۔ شاہ دولہ اور سکت رائے نے یہاں تالاب بنوا کر لوگوں کی تکلیف کو کسی حد تک دور کر دیا تھا۔ انیسویں صدی کے آخری سالوں میں جب یہاں کے تالابوں پر خشکی نے ڈیرہ جما لیا تو لوگوں کو پانی کی اور بھی شدید قلت ہوئی۔ شہر میں اور قرب و جوار میں گنتی کے چند کنویں تھے۔ جن سے بڑی تگ و دو کے بعد پینے کے لیے پانی حاصل کیا جاتا تھا۔

رورل ورکس پروگرام کے تحت واٹر اسکیم تین لاکھ چالیس ہزار روپے کی لاگت سے 1961ء میں مکمل ہوئی۔ تیس ہزار گیلن پانی کے لیے ایک کوہ قامت پانی کی ٹینکی ہے۔ باسی والا (آر ۔ ایم ۔ لنک) کے قریب سے دو ٹیوب ویل لگا کر بذریعہ پائپ شہر تک صاف پانی لایا گیا ہے اور نلکوں کے ذریعے شہریوں کو پینے کے لیے پانی مہیا کیا گیا ہے۔

مارکیٹ کمیٹی

پنجاب میں 1939ء میں ایگریکلچرل مارکیٹ ایکٹ نمبر 5 نافذ ہوا ۔ 19 مارچ 1941ء کو اس ایکٹ کے تحت پسرور میں مارکیٹ کمیٹی معرضِ وجود میں آئی۔ شروع میں صرف پسرور کا علاقہ اس میں شامل تھا۔ دکانداروں اور غلے کے آڑھتیوں کو لائسنس جاری کیے جاتے تھے۔ 45-1944ء میں اٹھارہ لائسنس جاری کیے گئے تھے۔ نومبر 1974ء میں یہ تعداد 70 تک پہنچ گئی کیونکہ 15 دسمبر 1970ء سے پسرور تحصیل کا سارا علاقہ اس کمیٹی کے تحت آچکا ہے۔ یہ درجہ سوم کی مارکیٹ کمیٹی ہے اس لیے یہاں انسپکٹر کا عہدہ نہیں ہے۔ کمیٹی کا دفتر پہلے غلہ منڈی میں کرایہ کی عمارت میں تھا۔ دسمبر 1970ء سے یہ دفتر ریلوے روڈ پر نئی عمارت میں منتقل ہو گیا ہے۔ کمیٹی کی ایک مختصر سی لائبریری بھی ہے۔

غلہ منڈی

موجودہ صدی کے اوائل میں ایک مختصر سی غلہ منڈی چھٹے کھوہ میں قلعہ نما عمارت سے متصل مشرقی جانب ہوا کرتی تھی۔ 1916ء کے قریب غلہ منڈی ہائی اسکول 1 کے سامنے ریلوے روڈ پر واقع دوکانوں میں ہوتی تھی۔ دس گیارہ برس کے بعد ریلوے اسٹیشن کے مشرق میں چونڈہ روڈ پر "جگت پورہ" کے قریب "کرشنا مارکیٹ" کے نام سے غلہ منڈی قائم ہوئی۔ چونکہ آڑھتیوں کی زیادہ تعداد ہندوؤں پر مشتمل تھی اس لیے مارکیٹ کا ہندوئنہ نام تھا۔ مسلمان آڑھتی صرف دو یا تین تھے۔ تقسیمِ ملک تک یہ مارکیٹ قائم رہی۔ ان دنوں محلہ مغلپورہ کے قریب دیوانہ میں غلہ منڈی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر سے باہر پختہ بنیادوں پر غلہ منڈی قائم کی جائے۔

مآخذ

1۔ رپورٹ مجموعی انتظام ممالکِ پنجاب وغیرہ۔ بابت سال 71-1870ء لاہور 1872ء صفحہ 30

2۔ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ گزٹیر 84-1883ء لاہور۔ صفحہ 99

3۔ ایضاً صفحہ 107

4۔ ایضاً صفحہ 107

5۔ ایضاً صفحہ 107

6۔ محلہ معماراں کی جنوبی جانب محلہ ٹلہ سے متصل محلہ پریاں واقع تھا۔ یہاں تین خوب رو عورتیں رہائش رکھتی تھیں ایک زیب النساء ، دوسری اس کی چھوٹی بہن مہر النسا اور تیسری زیب النساء سے پہلے دور کی حسین جمیل دوشیزہ المعروف بہ پیراں دتی۔ یہ تینوں عورتیں اپنے حسن و جمال اور ناچ گانے کے پیشے کی وجہ سے عوام میں پریاں کہلاتی تھیں۔ پیراں دتی وہ معروف کنچنی (ناچنے اور گانے والی) ہے جو علامہ اقبال کی پہلی بارات کے ہمراہ 1893ء میں گجرات گئی تھی جشنِ دجال کے اعتبار سے پورے علاقے میں اس کا کوئی ثانی نہ تھا، فارسی ، اردو اور پنجابی تینوں زبانوں میں گاتی تھی۔ اس کی آواز میں بلا کا جادو تھا۔ ہزاروں کے مجمع کو اپنی آواز سے مسحور کر دیتی تھی۔ بڑی وضع دار عورت تھی۔ جموں اور کشمیر کے راجے اور مہاراجے اس کی آواز سے لطف اندوز ہوا کرتے تھے۔ اس نے تقریباً 58 برس کی عمر میں 26-1925ء میں پسرور میں وفات پائی۔ زیب النساء نے تقریباً 1880ء میں پسرور کے ایک معزز گھرانے کے ایک صاحبِ ثروت انسان سے نکاح کر لیا اور ناچ گانے کے پیشے کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔ یہ عورت صاحبِ اولاد ہوئی۔ اس کے بیٹے معزز عہدوں پر فائز ہوئے۔ اس نے 1934ء میں 95 برس کی عمر میں انتقال کیا۔ اس کی چھوٹی بہن مہر النساء نے موجودہ صدی کی ابتداء میں گلاب حکیم سے نکاح کر لیا اور حکیم صاحب کی وفات کے نو دس برس بعد پسرور میں وفات پائی۔ اس کے کوئی اولاد نہ تھی۔

7۔ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ گزٹیر 84-1883ء لاہور، صفحہ 107

For the year 1870 to 1882 see Sialkot Distt: Gazetteer 1883 - 84. Table = 45.

نوٹ برائے قارئین و محققین:

یہ تاریخی دستاویز اصل مطبوعہ کتاب سے من و عن قارئین کی علمی و تحقیقی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹائز کی گئی ہے۔ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو یہ ٹائپنگ کی غلطی ہو سکتی ہے۔ اگر کسی صاحبِ علم کو کسی مقام پر املا، تاریخ یا نام میں سہو نظر آئے تو برائے مہربانی تصحیح کے لیے ادارہ اپنا پسرور (pasrur.pk) کو مطلع فرمائیں تاکہ اسے فوری درست کیا جا سکے۔

← پچھلی قسط (2) سلسلہ تاریخِ پسرور — قسط 3 از 16 اگلی قسط (4) →

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
28 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع

پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع کر دی گئی۔

28 نومبر 2026•2 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

لاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیا

لاہور(28 نومبر 2026): لاہور سیف سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دس سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا سراغ لگا کر اسے بحفاظت اہلخانہ کے سپرد کر دیا۔

28 نومبر 2026•3 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

28 نومبر 2026•3 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

پی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرار

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 12 کےلیے بھی سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کوچ برقرار رکھا۔

28 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

28 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

شہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلان

لاہور: لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، اے کیو آئی 330 ریکارڈ کی گئی۔

تاریخِ پسرور (قسط 3): باب دوم — میونسپل کمیٹی 1867ء، قدیم محلے، تاریخی دروازے اور منڈی — صفحات 41 تا 49 | اپنا پسرور