صدرمملکت کی وزیراعظم سے ملاقات، ملک کی سیاسی، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں وزیراعظم نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔
- ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور وزیراعظم نے صدر پاکستان کو اپنے دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں اپنے شرکت کے بارے میں بتایا۔
- وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں وزیراعظم نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور وزیراعظم نے صدر پاکستان کو اپنے دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں اپنے شرکت کے بارے میں بتایا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











