اتوار، 8 نومبر 2026ء28 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
پسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی | گرجا گھروں سمیت اہم مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹعوام کی خدمت عوام کی دہلیز پر موبائل پولیس اسٹیشن وین کی خدمات سے متعلق شہری کے تاثرات*سیالکوٹ: شاہرات کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری*پسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸این اے 77 گوجرانوالہ ضمنی الیکشن کا غیر سرکاری نیتجہ آگیاپی پی 203 ساہیوال ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ جارینوجوانوں کیلیے بڑی خوشخبری، وزیر اعظم لون اسکیم میں قرضوں کی حد بڑھا دی گئیخواتین کیلیے خوشخبری، مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام میں توسیع کا اعلانلاہور میں نومبر کے پہلے ہفتے فضائی آلودگی خطرناک درجے تک برقرارپسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی | گرجا گھروں سمیت اہم مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹعوام کی خدمت عوام کی دہلیز پر موبائل پولیس اسٹیشن وین کی خدمات سے متعلق شہری کے تاثرات*سیالکوٹ: شاہرات کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری*پسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸این اے 77 گوجرانوالہ ضمنی الیکشن کا غیر سرکاری نیتجہ آگیاپی پی 203 ساہیوال ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ جارینوجوانوں کیلیے بڑی خوشخبری، وزیر اعظم لون اسکیم میں قرضوں کی حد بڑھا دی گئیخواتین کیلیے خوشخبری، مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام میں توسیع کا اعلانلاہور میں نومبر کے پہلے ہفتے فضائی آلودگی خطرناک درجے تک برقرارپسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی | گرجا گھروں سمیت اہم مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹعوام کی خدمت عوام کی دہلیز پر موبائل پولیس اسٹیشن وین کی خدمات سے متعلق شہری کے تاثرات*سیالکوٹ: شاہرات کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری*پسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸این اے 77 گوجرانوالہ ضمنی الیکشن کا غیر سرکاری نیتجہ آگیاپی پی 203 ساہیوال ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ جارینوجوانوں کیلیے بڑی خوشخبری، وزیر اعظم لون اسکیم میں قرضوں کی حد بڑھا دی گئیخواتین کیلیے خوشخبری، مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام میں توسیع کا اعلانلاہور میں نومبر کے پہلے ہفتے فضائی آلودگی خطرناک درجے تک برقرارپسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی | گرجا گھروں سمیت اہم مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹعوام کی خدمت عوام کی دہلیز پر موبائل پولیس اسٹیشن وین کی خدمات سے متعلق شہری کے تاثرات*سیالکوٹ: شاہرات کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری*پسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸این اے 77 گوجرانوالہ ضمنی الیکشن کا غیر سرکاری نیتجہ آگیاپی پی 203 ساہیوال ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ جارینوجوانوں کیلیے بڑی خوشخبری، وزیر اعظم لون اسکیم میں قرضوں کی حد بڑھا دی گئیخواتین کیلیے خوشخبری، مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام میں توسیع کا اعلانلاہور میں نومبر کے پہلے ہفتے فضائی آلودگی خطرناک درجے تک برقرار
پنجاب6 گھنٹے پہلے•8 نومبر 2026•وقت اشاعت: شام 7:32
🇬🇧 English

لاہور میں نومبر کے پہلے ہفتے فضائی آلودگی خطرناک درجے تک برقرار

لاہور میں نومبر کے پہلے ہفتے فضائی آلودگی خطرناک درجے تک برقرار
اپنا پسرور اسٹوڈیو پوڈکاسٹنیوز روم تجزیاتی ایڈیشن
🎙️
اسد

سینئر براڈکاسٹر و اینکر

🎙️
عظمیٰ

سینئر تجزیہ کار و شریک اینکر

00:00--:--
🎧 مکمل آڈیو پوڈکاسٹ سماعت کے لیے حاضر ہے
مطالعہ کی سہولیات:

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو کے مطابق ان 7 روز میں پانچ دن ہوا کا معیار انتہائی غیر صحت بخش جبکہ دو دن خطرناک درجے میں رہا۔
  • رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے واقعات اور ان سے اٹھنے والے دھوئیں نے بھی آلودگی میں اضافے میں کردار ادا کیا، شہر میں روزانہ اوسطاً 54.8 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات ریکارڈ ہوئے۔
  • موسمی حالات بھی آلودگی میں اضافے کی ایک اہم وجہ قرار دیے گئے ہیں، گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال پی ایم 2.5 کی مقدار 25 فیصد زیادہ رہی۔

لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور میں نومبر کے پہلے 7 روز کے دوران فضائی آلودگی کی سطح مسلسل غیر صحت بخش سے خطرناک درجے تک برقرار رہی، یکم سے 7 نومبر تک شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 268 ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2 نومبر کو یہ بڑھ کر 335 تک پہنچ گیا، جو ہفتے کی بلند ترین سطح رہی۔

پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو کے مطابق ان 7 روز میں پانچ دن ہوا کا معیار انتہائی غیر صحت بخش جبکہ دو دن خطرناک درجے میں رہا، اس دوران فضا میں موجود باریک آلودہ ذرات (پی ایم 2.5) کی اوسط مقدار 215.5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی، جو عالمی ادارہ صحت کی مقررہ حد 15 مائیکروگرام سے تقریباً 14 گنا زیادہ تھی۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے واقعات اور ان سے اٹھنے والے دھوئیں نے بھی آلودگی میں اضافے میں کردار ادا کیا، شہر میں روزانہ اوسطاً 54.8 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات ریکارڈ ہوئے، جن دنوں آگ لگنے کے کم از کم 11 واقعات ہوئے، ان دنوں اوسط اے کیو آئی 207 رہا جبکہ دیگر دنوں میں یہ 158 ریکارڈ کیا گیا۔

موسمی حالات بھی آلودگی میں اضافے کی ایک اہم وجہ قرار دیے گئے ہیں، گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال پی ایم 2.5 کی مقدار 25 فیصد زیادہ رہی، رات کے وقت کم درجہ حرارت اور ہوا کی کم رفتار کے باعث آلودہ ذرات فضا میں موجود رہے، 9 سالہ ریکارڈ کے مطابق رواں سال کا یہ ہفتہ لاہور میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے تیسرا بدترین ہفتہ تھا۔

رپورٹ میں بھارت سے آنے والی ہواؤں کا بھی جائزہ لیا گیا، یکم سے 7 نومبر کے دوران کسی بھی دن بھارتی سمت سے آنے والی ہواؤں کا حصہ 25 فیصد یا اس سے زیادہ نہیں تھا، تجزیے کے مطابق جن دنوں ان ہواؤں کا حصہ زیادہ رہا، ان دنوں لاہور کا اوسط اے کیو آئی 160 جبکہ دیگر دنوں میں 187 ریکارڈ کیا گیا تاہم رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ہوا کے راستوں کا تجزیہ آلودگی کے اصل منبع کی تصدیق نہیں کرتا۔

⚖️ قانونی و صحافتی ماخذ، مصدقہ ریکارڈ و ڈس کلیمر پڑھیں ▼
📰 باضابطہ ماخذ و تصدیق: ایکسپریس نیوز قومی صحافتی و دستاویزی ریکارڈ

قانونی و ادارتی وضاحت (Disclaimer): یہ رپورٹ ملکی ضوابط (PECA 2016 / PEMRA) کے تحت معتبر قومی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے جاری کردہ حقائق کی روشنی میں عوامی آگاہی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ خبر کے تمام اصل صحافتی و دستاویزی ماخذ کا ریکارڈ ادارے کے پاس محفوظ ہے۔

اپنا پسرور ویب ڈیسک: یہ رپورٹ مصدقہ صحافتی و ادارتی ذرائع کی روشنی میں قارئین کے لیے شائع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
9 نومبر 2026•38 منٹ پہلے•وقاص احمد

پسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸

پسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸

9 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی | گرجا گھروں سمیت اہم مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ

دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی | گرجا گھروں سمیت اہم مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ، 2750 اہلکار تعینات، ڈی آئی جی آپریشنز کی خود فیلڈ میں نگرانی

9 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

عوام کی خدمت عوام کی دہلیز پر موبائل پولیس اسٹیشن وین کی خدمات سے متعلق شہری کے تاثرات

عوام کی خدمت عوام کی دہلیز پر موبائل پولیس اسٹیشن وین کی خدمات سے متعلق شہری کے تاثرات

9 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

*سیالکوٹ: شاہرات کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری*

*سیالکوٹ: شاہرات کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری*

9 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

پسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸

پسرور کی خوبصورتی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری! 🌱🌸

8 نومبر 2026•15 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

علامہ اقبال کے آباؤ اجداد اور پسرور و سیالکوٹ سے تاریخی وابستگی

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے کشمیری سپرو آباؤ اجداد کی سیالکوٹ و خطہ پسرور میں آمد اور خطہ چناب کے علمی و روحانی اثرات کی مستند تاریخی تفصیلات۔

لاہور میں نومبر کے پہلے ہفتے فضائی آلودگی خطرناک درجے تک برقرار | اپنا پسرور