بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
پاکستان6 دن پہلے•28 اکتوبر 2026•وقت اشاعت: رات 8:26
🇬🇧 English

خلیجی سلامتی اور پاکستان کا کردار

خلیجی سلامتی اور پاکستان کا کردار
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران کے درمیان رابطوں میں پیش رفت اور سعودی کابینہ کی جانب سے امن کے لیے پاکستان۔
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں تہران میں ہونے والی اعلیٰ سطح بات چیت کو اسی وسیع تر پس منظر میں دیکھنے کی ضرورت۔
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت اور مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے محوری کردار کا اعتراف ایک اہم سفارتی پیش رفت۔

اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): مشرقِ وسطیٰ اس وقت اسی کڑے امتحان سے گزر رہا ہے، جہاں ایک طرف جنگ کے شعلے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے کا اندیشہ پیدا کررہے ہیں اور دوسری جانب سفارتی کوششیں اس خطرناک صورت حال کو علاقائی تصادم میں تبدیل ہونے سے روکنے کی جدوجہد کررہی ہیں۔

پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران کے درمیان رابطوں میں پیش رفت اور سعودی کابینہ کی جانب سے امن کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششوں کی توثیق اس حقیقت کی نشان دہی کرتی ہے کہ جنگ کے ماحول میں بھی مذاکرات کی اہمیت کم نہیں ہوتی، بلکہ ان کی ضرورت کہیں زیادہ بڑھ جاتی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں تہران میں ہونے والی اعلیٰ سطح بات چیت کو اسی وسیع تر پس منظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس کے نتائج محض چند ممالک کے باہمی تعلقات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے خطے کے سیاسی، معاشی اور تزویراتی مستقبل پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت اور مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے محوری کردار کا اعتراف ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے کے اہم ممالک کشیدگی میں کمی کے لیے ایسے راستوں کی تلاش میں ہیں جن کے ذریعے سلامتی کے تقاضوں اور سیاسی اختلافات کے درمیان توازن پیدا کیا جاسکے۔ تاہم، سفارتی حمایت کو حتمی کامیابی سمجھ لینا قبل از وقت ہوگا۔

اس کی حقیقی اہمیت اس وقت سامنے آئے گی جب بیانات عملی اقدامات میں ڈھلیں گے، حملوں کا سلسلہ رکے گا، باہمی اعتماد بحال ہوگا اور تنازعات کو طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی سنجیدہ کوششیں آگے بڑھیں گی۔پاکستان کے لیے یہ صورتِ حال ایک غیرمعمولی سفارتی موقع بھی ہے اور ایک بڑی ذمے داری بھی۔ سعودی عرب کے ساتھ اس کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد، ترکیہ اور قطر کے ساتھ تعاون اور مسلم دنیا میں اس کی سیاسی اہمیت اسے ایسا کردار ادا کرنے کی گنجائش فراہم کرتے ہیں جو مختلف فریقوں کے درمیان رابطے کا مؤثر ذریعہ بن سکے۔

مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا ایک پیچیدہ پہلو یہ ہے کہ علاقائی ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے گہری وابستگی رکھتی ہے۔ سعودی عرب پر حملوں کا خطرہ ہو، ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں ہوں یا خلیجی ریاستوں کو لاحق سیکیورٹی خدشات، کسی ایک محاذ پر پیدا ہونے والی کشیدگی دوسرے محاذوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی بڑی آئل ریفائنری اور وزارتِ دفاع کو نشانہ بنانے کے دعوے، اگر آزادانہ طور پر تصدیق ہوجائیں، تو صورتِ حال کی سنگینی میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔

سعودی کابینہ کی جانب سے مقدس شہروں، ہوائی اڈوں اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت اسی تشویش کی عکاس ہے۔حوثیوں کے حملوں کے دعووں اور سعودی عرب کی تشویش کے تناظر میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت بھی بڑھ جاتی ہے۔ مشترکہ دفاعی تعاون کا بنیادی مقصد رکن ممالک کو بیرونی خطرات سے محفوظ بنانا اور ممکنہ جارحیت کے مقابلے میں مشترکہ صلاحیت پیدا کرنا ہے، لیکن کسی بھی دفاعی معاہدے کی افادیت اس کے متوازن استعمال میں پوشیدہ ہوتی ہے، اگر دفاعی اتحاد کو جنگ کے پھیلاؤ کا ذریعہ بننے دیا جائے تو اس کے مقاصد ہی خطرے میں پڑسکتے ہیں۔

اس کے برعکس، اگر مشترکہ دفاعی صلاحیت کو حملوں کی روک تھام، انٹیلی جنس کے تبادلے، فضائی حدود کے تحفظ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ علاقائی استحکام میں مثبت کردار ادا کرسکتی ہے۔یہاں ایران کی سفارتی حکمت عملی کا سوال بھی بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات، جس میں خلیج کی صورتِ حال اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر گفتگو ہوئی، اس امر کی نشان دہی کرتی ہے کہ تہران اپنے علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو متنوع بنانے کی کوشش کررہا۔

⚖️ قانونی و صحافتی ماخذ، مصدقہ ریکارڈ و ڈس کلیمر پڑھیں ▼
📰 باضابطہ ماخذ و تصدیق: ایکسپریس نیوز قومی صحافتی و دستاویزی ریکارڈ

قانونی و ادارتی وضاحت (Disclaimer): یہ رپورٹ ملکی ضوابط (PECA 2016 / PEMRA) کے تحت معتبر قومی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے جاری کردہ حقائق کی روشنی میں عوامی آگاہی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ خبر کے تمام اصل صحافتی و دستاویزی ماخذ کا ریکارڈ ادارے کے پاس محفوظ ہے۔

اپنا پسرور ویب ڈیسک: یہ رپورٹ مصدقہ صحافتی و ادارتی ذرائع کی روشنی میں قارئین کے لیے شائع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

4 نومبر 2026•8 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

برطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)

سیالکوٹ ڈسٹرکٹ گزیٹیئر 1883ء، ایڈورڈ پرنسپ کی بندوبست رپورٹ 1865ء اور برطانوی سرکاری دستاویزات میں تحصیل پسرور کی انتظامی تشکیل، ریلوے، زراعت اور بلدیاتی تاریخ کے نایاب اور مستند حقائق۔

3 نومبر 2026•22 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

پسرور کے مٹی کے تاریخی برتن اور روایتی دستکاری کا سنہری دور

انیسویں اور بیسویں صدی میں پسرور کے کمہاروں کے بنے ہوئے باریک مٹی کے برتن، صراحیاں اور دیئے جن کی نفاست برصغیر اور لاہور کے شاہی محلات میں سراہی جاتی تھی۔

خلیجی سلامتی اور پاکستان کا کردار | اپنا پسرور