کیا انصاف کیلیے لائبہ کی طرح ہمیں بھی مرنا پڑے گا؟ متاثرہ تین لڑکیاں سامنے آگئیں

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کے ہاتھوں فراڈ کا شکار مانسہرہ کی رہائشی تین لڑکیاں ملائیکہ۔
- فریال نے کہا کہ ملزم نعمان نے فراڈ کے ذریعے نہ صرف پیسے لئے بلکہ زندگی کے دوسال ضائع کئے،ہم نے ایف آئی اے پولیس سمیت تمام اداروں کو درخواستیں دیں لیکن کسی نے ملزم کو گرفتارنہیں کیا۔
- ان متاثرہ لڑکیوں کے والد کا کہنا ہے کہ میں نے لائبہ کی موت سے کئی مہینے پہلے ایف آئی اے میں درخواست دی،لیکن تین ماہ رکھنے کے بعد ایف آئی اے نے درخواست مجھے واپس کردی اورکہایہ پولیس کاکیس۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی موت کے ذمہ دارملزم نعمان کے ہاتھوں مبینہ فراڈ کا شکار مزید متاثرین سامنے آگئے جنہوں نے وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سے انصاف کی فراہمی اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کے ہاتھوں فراڈ کا شکار مانسہرہ کی رہائشی تین لڑکیاں ملائیکہ، فریال اور صائمہ نے کہا کہ لائبہ اعجازکی موت نے حکام بالاکو خواب غفلت سے جگایا تو ملزم گرفتارہوبھی ہوگیااور لائبہ سے لوٹے گئے پیسے بھی مل گئے لیکن ہم کہاں جائیں، اپنی لوٹی ہوئی رقم واپس لینے کیلئے کیاہمیں بھی مرناپڑے۔
فریال نے کہا کہ ملزم نعمان نے فراڈ کے ذریعے نہ صرف پیسے لئے بلکہ زندگی کے دوسال ضائع کئے،ہم نے ایف آئی اے پولیس سمیت تمام اداروں کو درخواستیں دیں لیکن کسی نے ملزم کو گرفتارنہیں کیا۔
ان متاثرہ لڑکیوں کے والد کا کہنا ہے کہ میں نے لائبہ کی موت سے کئی مہینے پہلے ایف آئی اے میں درخواست دی،لیکن تین ماہ رکھنے کے بعد ایف آئی اے نے درخواست مجھے واپس کردی اورکہایہ پولیس کاکیس۔
اسی طرح ملزم کے فراڈ کا شکارہونیوالے 3 مزید نوجوان سامنے آئے جن کی درخواست ایف آئی اے ایبٹ آباد کو دی گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











