بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری
بدن (61) ۔ مدافعتی نظام
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
بدن (61) ۔ مدافعتی نظام. امیون سسٹم جسم بھر میں بکھرا ہوا ہے۔ اور اس میں بہت سی ایسی چیزیں بھی شامل ہیں جنہوں ہم عام طور پر مدافعتی نظام کا حصہ نہیں سمجھتے، جیسا کہ آنسو، کھال یا کانوں کا میل۔ کسی حملہ آور کو ایسے بیرونی دفاع سے گزر کر جانا پڑتا ہے اور زیادہ تر یہاں پر ہی روک لئے جاتے ہیں۔ اور جو نہ رک پائیں انہیں باقاعدی امیون سیلز کے جھنڈ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ لمف نوڈ، ہڈی کے گودے، تلی، تھائمس اور جسم کے دوسرے کونوں سے نکل رہے ہوتے ہیں۔ اور اس کے پیچھے بہت سی کیمسٹری کارفرما ہے۔ اگر آپ اس کو سمجھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اینٹی باڈی، ہسٹامن، سائیٹوکائن، لمفوسائٹ، نیوٹروفِل، بی سیل، ٹی سیل، این کے سیل، میکروفیج، فیجوسائٹ، گرینولوسائیٹ، بیسوفِل، انٹرفرون، پروسٹاگلینڈن، ہیموٹوپوئیٹک سٹیم سیل سمیت بہت کچھ اور سمجھنا پڑے گا۔ (یہاں پر “بہت کچھ اور” سے مطلب بہت زیادہ کچھ اور ہے)۔ ان میں سے کئی ایسے ہیں جو صرف ایک ہی کام نہیں کرتے۔ مثال کے طور پر انٹرلیوکن۔۱ نہ صرف پیتھوجن پر حملہ کرتا ہے بلکہ اس کا نیند میں بھی کردار ہے۔ اور شاید یہ وجہ ہے کہ بیماری میں کئی بار نیند زیادہ آتی ہے۔ ایک حساب کے مطابق جسم میں 300 مختلف اقسام کے امیون سیل کام کر رہے ہیں۔ لیکن ڈینیل ڈیوس (جو مانچسٹر یونیورسٹی میں امیونولوجی کے پروفیسر ہیں) کا کہنا ہے کہ اس کا حساب نہیں لگایا جا سکتا۔ “جِلد میں پایا جانے والا ڈینڈریٹک خلیہ لمف نوڈ میں پائے جانے سے بڑا مختلف ہے۔ قسم کی شناخت کرنا خاصا گڑبڑ والا کام ہے”۔ اور اس پر طرہ یہ ہے ہر شخص کا امیون سسٹم منفرد ہے۔ یہ اس کو جنرلائز کرنا اور سمجھنا زیادہ دشوار کر دیتا ہے۔ اور بیماریوں کے علاج کو بھی۔ اور دوسرا یہ کہ امیون سسٹم کا کام صرف جراثیم کے خلاف نہیں۔ زہریلی اشیا، کینسر، بیرونی آبجیکٹ، کیمیکلز کے خلاف بھی اسے کام کرنا ہوتا ہے۔ اور یہاں تک کہ آپ کی ذہنی حالت بھی اس پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اگر آپ تھکے ہوئے ہیں یا سٹریس میں ہیں تو اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ آپ کو انفیکشن ہو جائے۔ ہمیں حملہ آوروں سے محفوظ رکھنا ایک لامحدود چیلنج ہے۔ اس لئے یہ کئی بار غلطیاں کرتا ہے اور ہمارے اپنے معصوم خلیوں کو نشانہ بنانے لیگتا ہے۔ اس غلطی ہونے کا امکان اگرچہ بہت کم ہے لیکن چونکہ یہ خلیات ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں، اس لئے مجموعی طور پر بہت سی بیماریاں ہیں جو ہمارے امیون سسٹم کی ہی لائی ہوئی ہیں۔ Multiple scleroris, lupus, rhematoid arthritis, Crohns disease جیسی بہت سی بیماریوں کی وجہ کچھ بیرونی نہیں بلکہ ہمارا اپنا دفاعی نظام ہی ہے۔ ہم میں سے پانچ فیصد لوگ کسی نہ کسی طرح کی آٹوامیون بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ اور یہ خوشگوار بیماریاں نہیں۔ ڈیوس کہتے ہیں، “اگر آپ ان بیماریوں کی فہرست دیکھیں تو ایسا لگے گا کہ کتنی عجیب حرکت ہے کہ امیون سسٹم خود پر ہی حملہ آور ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر اسے دوسرے زاویے سے دیکھا جائے کہ اس سسٹم کو کرنا کیا کچھ پڑتا ہے تو پھر آپ کو حیرت اس بات کی ہو گی کہ ایسا ہر وقت کیوں نہیں ہو رہا۔ امیون سسٹم پر ہر وقت ایسی چیزوں کی بمباری ہو رہی ہے جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھیں۔ اور ان میں سے کئی اشیا ایسی ہیں جو دنیا میں ہی ابھی ابھی وجود میں آئی ہیں۔ مثلاً نیا فلو کا وائرس جو ہر وقت نت نئی شکلوں میں میوٹیٹ ہوتا ہے ۔۔۔ امیون سسٹم کو ان کی شناخت کرنا ہے، ٹھیک ٹھیک پہچاننا ہے اور ان کا قلع قمع کرنا ہے۔ یہ مسلسل اور لامحدود چیزوں سے ہونے والی جنگ ہے۔ آپ جیسے جیسے اس نظام کو جانتے جائیں گے، اس کی شاندار نفاست اور پیچیدگی آپ کو اپنی مسحور کرتی جائے گی”۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مالیکیولر سطح پر اس کی نفاست کے باوجود، اس تمام سسٹم کا ایک ہی کام ہے۔ جسم میں کسی بھی ایسی چیز کو شناخت کرنا جو وہاں نہیں ہونی چاہیے۔ اور اگر ضروری ہو تو اسے قتل کر دینا۔ لیکن یہ پراسس اتنا سیدھا نہیں۔ ہم میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو بے ضرر ہیں اور اپنی توانائی اور وسائل کو انہیں مارنے پر خرچ کرنا بے وقوفی ہے۔ امیون سسٹم کو ویسے نظر رکھنی ہے جیسے ائیرپورٹ پر گارڈ لوگوں کا سامان چیک کرتے رہنتا ہے اور صرف اس وقت حرکت میں آنا ہے جب خطرہ محسوس ہو۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک کا بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ل

Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

ڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان

ایلن واکر کی شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے

بدن (61) ۔ مدافعتی نظام | Apna Pasrur