بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری
بدن (51) ۔ ڈھانچہ
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
بدن (51) ۔ ڈھانچہ. ہمارے ڈھانچے کا کام آسان نہیں ہے۔ اسے سخت ہونا ہے اور فعال بھی۔ ہمیں سیدھے بھی کھڑے ہونا ہے۔ اور مڑنا تڑنا بھی ہے۔ ہم بیک وقت سخت اور لچکدار ہیں۔ جب کھڑے ہوں تو گھٹنوں کو اپنی پوزیشن پر لاک ہو جانا ہے۔ لیکن یہ لاک فوراً ہی کھل جانا ہے اور 140 ڈگری پر اسے مڑ جانا ہے جب ہم اکڑوں بیٹھ جانے لگیں۔ اور یہ کام اسے بڑی خوبصورتی سے کرنا ہے۔ اور ہر روز دہائیوں تک کرنا ہے۔ اگر آپ نے کبھی بہترین ٹیکنالوجی والے روبوٹ کی حرکت دیکھی ہو تو یہ کسی بھی زندہ شے جیسی شان نہیں رکھتی۔ توازن نہیں رکھ پاتے۔ ہر سطح پر حرکت نہیں کر سکتے۔ انکی شور مچاتی اور جھٹکوں والی حرکت تین سالہ بچے کا مقابلہ تو کر ہی نہیں سکتی۔ اور برس ہا برس تک؟ بغیر مرمت کے؟ ٹیکنالوجی سے کیا گیا موازنہ ہمیں اس چیز کی قدر کروا سکتا ہے کہ ہم کس قدر شاندار تخلیق ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ہم میں 206 ہڈیاں ہیں۔ لیکن اصل تعداد ہر شخص میں یکساں نہیں۔ کئی لوگوں میں پسلیوں کا اضافی جوڑا ہوتا ہے۔ جبکہ ڈاون سنڈروم کا شکار ہونے والوں میں پسلی کا ایک جوڑا کم ہونا عام ہے۔ اور 206 کا عدد sesamoid ہڈیوں کو شمار نہیں کرتا جو جسم بھر میں tendons میں پائی جاتی ہیں۔ یہ ہڈیاں عام طور پر بہت چھوٹی ہیں لیکن گھٹنے کی ہڈی بھی ایسی ہی ہے۔ جسم میں ہڈیوں کی تقسیم یکساں نہیں۔ پیروں میں 52 ہڈیاں ہیں۔ یہ ریڑھ کی ہڈی سے دگنی تعداد ہے۔ ہاتھوں اور پیروں میں جسم کی نصف سے زیادہ ہڈیاں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہڈیوں کا کام صرف جسم کو ڈھے جانے سے بچانا نہیں، بہت کچھ اور بھی ہے۔ یہ اندرونی حصے کو محفوظ رکھتی ہیں۔ یہاں پر خون کے خلیات بنتے ہیں۔ کیمیکل ذخیرہ ہوتے ہیں۔ کان میں یہ آواز کی ترسیل کرتی ہیں۔ اور حال میں دریافت ہونے والے ہارمون osteocalin یہاں بنتا ہے جس کا تعلق ہماری یادداشت اور موڈ سے بھی ہے۔ اکیسویں صدی کی پہلی دہائی تک کسی کو علم نہیں تھا کہ ہڈی میں ہارمون بھی بن سکتا تھا لیکن کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرِ جینیات نے نہ صرف اسے دریافت کیا بلکہ یہ بھی معلوم کیا یہ اس کا جسم کے کئی کاموں کی ریگولیشن میں ہاتھ ہے۔ اور یہ دریافت ایک پرانے پرسرار سوال کا جواب دینے میں مدد کر سکتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ باقاعدہ ورزش الزائمر کی بیماری سے بچانے میں مددگار ہے۔ لیکن اس کا میکانزم نامعلوم ہے۔ غالباً ایسا ہو کہ ورزش سے ہڈیاں زیادہ مضبوط ہوتی ہیں اور مضبوط ہڈیوں میں یہ ہارمون زیادہ پیدا ہوتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ہڈی کا ستر فیصد غیرنامیاتی مادہ ہے اور تیس فیصد نامیاتی ہے۔ سب سے بنیادی عنصر کولاجن ہے۔ یہ جسم میں سب سے زیادہ پائی جانے والی پروٹین ہے۔ (جسم کی پروٹینز کا چالیس فیصد کولاجن ہے)۔ اور یہ بہت سے روپ دھار سکتی ہے۔ نہ صرف یہ آنکھ کی سفیدی میں ہے بلکہ شفاف کورنیا میں بھی۔ پٹھوں میں یہ ریشے بناتی ہے جو رسیوں جیسا کام کرتے ہیں۔ کھینچنے پر مضبوط رہتے ہیں اور واپس لانے پر فوراً پیچھے ہو جاتے ہیں۔ ایسا کام پٹھوں میں تو مفید ہے لیکن دانتوں میں نہیں۔ جہاں پر مستقل سختی درکار ہے، وہاں پر کولاجن ایک اور منرل سے مل جاتی ہے جو hydroxyapatite ہے۔ یہ دانتوں اور ہڈیوں جیسے سخت اور مضبوط سٹرکچر بنا سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ عام طور پر ہڈیوں کو بے جان سٹرکچرل ڈھانچہ تصور کیا جاتا ہے لیکن یہ درست نہیں۔ یہ بھی زندہ ٹشو ہیں۔ مسلز کی طرح ورزش کا ان پر اثر ہوتا ہے۔ ٹینس کے پیشہ ور کھلاڑی کا سروس کروانے والا بازو دوسرے کے مقابلے میں تیس فیصد تک موٹا ہو سکتا ہے۔ (رافیل نڈال اس کی مثال ہیں)۔ ہڈی کو اگر خوردبین کے نیچے دیکھا جائے تو آپ کو پیداواری خلیات کا ایک بڑا نفیس جال نظر آئے گا۔ ویسے ہی جیسے کسی بنی جاندار شے میں ہوتا ہے۔ اور اپنی تعمیر کے طریقے کی وجہ سے ہڈیاں غیرمعمولی طور پر مضبوط اور ہلکی شے ہیں۔ ڈاکٹر بین اولیور کے مطابق، “ہڈیاں ری انفورسڈ کنکریٹ سے زیادہ مضبوط ہیں اور اتنی ہلکی ہیں کہ ہم دوڑ سکتے ہیں۔ ہمارے پورے ڈھانچے کا وزن بیس پاونڈ سے زیادہ نہیں جبکہ یہ ایک ٹن کی کمپریشن سہار سکتا ہے۔ اور یہ واحد ٹشو ہے جہاں پر زخم کا نشان نہیں بنتا۔ اگر آپ کی ٹانگ کا فریکچر ہو کر ٹھیک طرح سے جڑ جائے تو یہ نہیں بتایا جا سکتا ہے کہ یہ ٹوٹی کہاں سے تھی۔ اس چیز کا عملی فائدہ تو نہیں لیکن ہڈیاں ایسی ہی ہیں۔ اور اس سے زبردست بات یہ کہ جہاں پر اسے خالی جگہ ملے، یہ وہاں پر اگ جاتی ہیں۔ اگر ٹانگ سے چھ انچ تک ہڈی نکال لی جائے تو یہ واپس اگ کر اسے بھر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جسم کی کوئی اور شے ایسا نہیں کرتی”۔ ہڈی غیرمعمولی اور غیرمعمولی طور پر dynamic ہیں۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک کا بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ل

Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

ڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان

ایلن واکر کی شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے

بدن (51) ۔ ڈھانچہ | Apna Pasrur