ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرے میں مین آف دی میچ قرار پانے والے شاہین آفریدی نے اگلا ہدف بتا دیا
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے باولر شاہین آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے ۔
انہوں نے چار اوورز میں 31سکور دے کر تین اہم کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ بھارت ایک مشکل ٹیم تھی ،اسی طرح دوسری ٹیمیں بھی مشکل ہو نگی لیکن ہم اپنا جیت کا مومینٹم آگے لے کر چلیں گے اور فائنل میں جانے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی پرفارمنس امی ابو کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے ،میں نے اپنا سو فیصد ،اللہ کا شکر ہے کہ کامیابی ملی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پریکٹس کے دوران اپنی سوئنگ پر کام کیا جس کی وجہ سے اچھی گیند بازی ہوئی ۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










