بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
Upright Thinkers•12 اگست 2020•وقت اشاعت: صبح 1:52
🇬🇧 English

عقل (5)

عقل (5)
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:


جرمن سائیکلولوجسٹ نے ایک کتاب شائع کی جو اب کلاسک سمجھی جاتی ہے۔ اس میں چمپنزی پر تجربات کے نتائج ہیں اور یہ بہت دلچسپ چیزیں آشکار کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک کیلا چھت سے لٹکا دیا۔ چمپنیزیوں نے اس تک پہنچنے کے لئے یہ تو معلوم کر لیا کہ ڈبے رکھے جائیں تو قریب پہنچا جا سکتا ہے لیکن انہیں کوئی علم نہیں تھا کہ فورسز کیا ہیں۔ مثلاً، ڈبوں کو ایک دوسرے کے اوپر کیسے ایڈجسٹ کیا جائے۔ یا نیچے سے پتھر نکال دئے جائیں تا کہ ڈبہ نیچے نہ گرے۔ وہ رک کر ان پتھروں کو نکالنے کا کبھی نہیں سوچتے تھے۔

تین سے پانچ سال کے انسان اور چمپنیزی کے بچوں پر اسی قسم کے تجربات کئے گئے۔ جس میں بلاکس کو جوڑ کر انعام تک پہنچنا تھا۔ چمپینزی بار بار کوشش کرتے رہے اور ناکام رہے۔ انسانی بچے بھی ناکام رہے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ مسئلہ ڈھونڈا کہ آخر کیوں ناکام ہو رہے ہیں۔ بہت ابتدائی عمر سے ہی، انسان جواب کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ اپنے ماحول کی تھیوریٹیکل سمجھ کی خواہش رکھتے ہیں اور پھر سوال پوچھتے ہیں کہ “کیوں؟”۔

اگر کسی کا بھی وقت بچوں کے ساتھ گزارا ہے تو وہ جانتا ہو گا کہ بچوں کو کیوں کا سوال کس قدر پسند ہے۔ فرینک لوریمر نے اسے نوٹ کرنا شروع کیا۔ چار سال کے بچوں کے سوال نوٹ کرنا شروع کئے۔ چار دن میں یہ چالیس سوال تھے۔ “میری بھویں کیوں ہیں؟”۔ “دیگچی کے دو ہینڈل کیوں ہیں؟”۔ “ابو کی داڑھی ہے لیکن امی کی کیوں نہیں؟”۔ دنیا بھر میں بچے زبان بولنے سے پہلے سوال کرنے لگتے ہیں۔ ہماری نوع کے لئے سوال کرنا یونیورسل ہے۔ کئی مذہبی روایات سوال کرنے کو فکر کا اعلیٰ ترین درجہ کہتی ہیں۔ سائنس اور انڈسٹری میں بھی ٹھیک سوال کرنا سب سے بڑا ٹیلنٹ سمجھا جاتا ہے۔ چمپینزی اور بونوبو اشاروں سے اپنے ٹرینر سے رابطہ کر لیتے ہیں، سوالوں کے جواب بھی دے لیتے ہیں۔ لیکن کبھی سوال نہیں پوچھتے۔ وہ طاقتور تو ہیں، لیکن وہ مفکر نہیں۔

اور یہ دنیا طاقت نے نہیں، عقل نے فتح کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جہاں ہم پیدائشی طور پر یہ خواہش رکھتے ہیں کہ اپنے ماحول کو سمجھیں، وہاں ہم اس کی بنیادی سمجھ جبلی طور پر بھی رکھتے ہیں کہ فزکس کے قوانین کیسے کام کرتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی کام ہونے کی کوئی وجہ ہوتی ہے۔ وجدانی طور پر فزیکل قوانین کی بھی کچھ سمجھ ہوتی ہے، جنہیں نیوٹن نے ہزاروں سال کے سفر کے بعد ٹھیک طرح دریافت کیا۔

یونیورسٹی آف الینائے میں انفینٹ کوگنیشن لیبارٹری میں سائنسدان پچھلے تیس برس سے چھوٹے بچوں کی فزکس کے سمجھ پر تحقیق کر رہے ہیں۔ اس میں اس چیز کا مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ بچے واقعات کے مشاہدے پر کس طرح ری ایکشن دیتے ہیں۔ جس سائنسی سوال کی تلاش ہے، وہ یہ کہ “بچے فزیکل دنیا کے بارے میں کتنا جانتے ہیں اور کب سے جانتے ہیں”۔ یہاں پر جو دریافت ہوا ہے، وہ یہ کہ انسان میں فزکس کی سمجھ بالکل ابتدا سے ہوتی ہے۔

چھ ماہ کے بچوں پر تجربات کی ایک سیریز کی گئی۔ ایک ڈھلوان والے ریمپ کے نیچے ایک پٹڑی پر پہیے ولا کھلونا رکھا۔ ڈھلوان کے اوپر سے سلنڈر لڑھکایا۔ بچے نے اسے دلچسپی سے نیچے آتے دیکھا، ٹکر ہوئی اور یہ کھلونا اس پٹڑی پر دو فٹ دور چلا گیا۔ اس تجربے کے اگلے حصے میں دلچسپی محققین کو تھی۔ کیا بچہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ اسے کتنا دور جانا چاہیے؟

(بچوں کے ساتھ یہ تجربے کئے کیسے جاتے ہیں؟ یہ خود بہت دلچسپ تکنیک ہے۔ اگر آپ نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا ہو تو اندازہ لگانے لگتے ہیں کہ وہ کیا سوچ رہا ہے لیکن آپ کا اندازہ کیسے درست ہے؟ بچے کا چہرہ رونے والا ہو گیا تو یہ کیسے پتا لگے کہ اس کے پیٹ میں ہوا بھری ہے یا اس نے ریڈیو پر سٹاک مارکیٹ کے گرنے کی خبر سنی ہے؟ فزکس کو جاننے کے بارے میں سائنسدان اس کا اندازہ بچے کی نگاہ کی سمت سے لگاتے ہیں۔ جتنی حیران کن چیز ہو گی، بچہ اتنا زیادہ دیر نگاہ وہاں مرکوز رکھے گا)۔

اس تجربے کے دوسرے مرحلے میں ماہرینِ نفسیات نے آدھے بچوں کے ساتھ جو دوسرا تجربہ کیا، اس میں نیچے آنے والا سلنڈر پہلے سے دگنا تھا، جبکہ آدھے بچوں کے لئے اس سے نصف سائز کا۔ لیکن تجربہ کرنے والوں نے بندوبست یہ کیا تھا کہ دونوں صورتوں میں کھلونا پہلے کے مقابلے میں زیادہ دور تک جائے گا اور پٹڑی کے آخر میں جا کر رکے گا۔

جن بچوں نے بڑے سلنڈر کے ساتھ ایسا ہوتے دیکھا، ان کے لئے یہ غیرمتوقع نہیں تھا۔ لیکن جنہوں نے چھوٹے سلنڈر کے ساتھ ایسا ہوتے دیکھا، ان میں حیرت نمایاں تھی۔ یہ ان کی توقع کے خلاف تھا۔

بڑی چیز کے ساتھ ٹکراوٗ سے کھلونا دور تک چلا جائے گا۔ یہ سمجھ آپ کو نیوٹن نہیں بنا دیتی لیکن اس چیز کا بتا دیتی ہے کہ انسان فزیکل دنیا کی سمجھ جبلی طور پر رکھتے ہیں۔ جبلی طور پر یہ سمجھ اور اس پر طرہ ہمارا تجسس اور سیکھنے کی صلاحیت، یہ وہ پورا سیٹ ہے جو انسان میں کسی بھی نوع کے مقابلے میں زیادہ ڈویلپڈ ہے۔

ہومو ہیبلیس سے ہومو سپیئن سپیئن تک، یہ دماغ طاقتور ہوتا گیا ہے اور اس آلے کی وجہ سے ہم دنیا کو جانتے گئے ہیں۔ لیکن یہاں پر ایک اور مسئلہ ہے۔ انسانی کی تاریخ کی سٹڈی کے تجربات اور خیالات اکثر فرد کو دیکھ کر کئے گئے ہیں اور اس طریقے سے کئے گئے تجزیوں میں ہم سے انسان کے معمے کا ایک بڑا حصہ مِس ہو جاتا ہے۔ بڑا دماغ فطرت کو سمجھنے کے لئے ضروری تو ہے، مگر کافی نہیں۔

انسان کے رویے میں ایک اور خاص شے ہے جو چمپنیزی، شیر، عقاب یا زرافے میں نہیں۔ اس دنیا میں سوشل انواع بہت کم ہیں لیکن جہاں پر بھی ہیں، یہ تنہا انواع کی نسبت زیادہ آسانی سے پنپتی ہیں۔ چیونٹیاں، شہد کی مکھیاں، دیمک، ایسی سوشل انواع ہیں۔ یا پھر جدید انسان۔ اور یہ ہمیں انسانی کہانی کے ایک اہم موڑ تک لے آتا ہے۔

(جاری ہے)





اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

اسی زمرے کی مزید خبریں

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
4 نومبر 2026•41 منٹ پہلے•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔

4 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعمل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف سپریم کورٹ کےحتمی فیصلوں کے برعکس۔

4 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیا

لاہور : پنجاب کے متعدد شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ، جبکہ جھنگ 678 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

4 نومبر 2026•7 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

مولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری

محمد اکرم خان پانیزئی کے حوالے سے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے تحت نوٹس جاری کیے گئے۔

عقل (5) | اپنا پسرور