بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
Sleep•5 دسمبر 2019•وقت اشاعت: صبح 10:24
🇬🇧 English

میرا خواب، میری مرضی

سلمان بٹنیوز سینئر سب ایڈیٹر
میرا خواب، میری مرضی
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:

وہ خواب لیوسڈ کہلاتا ہے جب ایک فرد اس سے آگاہ ہو جائے کہ وہ کیا خواب دیکھ رہا ہے لیکن اس لفظ کا عام استعمال ایک اور معنی میں کیا جاتا ہے۔ ایک شخص کنٹرول کر سکے کہ اس کے خواب میں کیا آ رہا ہے اور وہ اپنے تجربے کو اپنے مطابق ڈھال سکے۔ اگر چاہے تو خواب میں اڑ سکے، اگر چاہے تو خواب میں کوئی پرابلم حل کر سکے۔

ایک وقت میں اس دعوے کو شک کی نگاہ سے سمجھ جاتا تھا اور اس پر بحث ہوتی تھی کہ کیا ایسا ممکن بھی ہے یا نہیں۔ ظاہر ہے کہ آپ اس کی وجہ سمجھ سکتے ہیں۔ ایک ایسے عمل پر جس پر ہمارا اختیار نہیں، اگر کوئی شخص دعویٰ کرے کہ وہ شعوری کنٹرول رکھتا ہے؟ اول تو خواب خود ہی کچھ عجب شے ہے اور پھر مرضی کا خواب؟ سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کو چیک کیسے کیا جائے؟ اور جس وقت یہ رونما ہوتا ہے تو یہ دعویٰ کرنے والا شخص خود ہی سو رہا ہوتا ہے۔ وہ اگر بعد میں یہ کہتا ہے کہ اس کو وہی خواب آیا تھا جو اس نے خود چاہا تھا اس شخص کی بات کے علاوہ اس کو ٹیسٹ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ اس کو معروضی طور پر کیسے جانچا جائے؟

محققین نے 2013 میں ایک بہت ہی ذہانت سے ایک تجربہ ڈیزائن کیا جس سے اس بارے میں شکوک دور ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سائنسدانوں نے لیوسڈ خواب دیکھنے والوں کو ایم آر آئی سکینر میں رکھا۔ ان شرکاء کو کہا گیا کہ اپنی دائیں مٹھی بھینچیں اور پھر بائیں۔ کئی بار یہ کروانے کے دوران ریسرچرز نے اس دوران فرد کی دماغی ایکٹیویٹی کو پریسائز طریقے سے نوٹ کر لیا۔ اس کے بعد اسی سکینر میں ان کو سونے دیا گیا۔ یہ نیند کے اس حصے میں داخل ہو گئے جو خواب والا ہے۔ نیند کے اس حصے میں جسم کے تمام پٹھے مفلوج ہو جاتے ہیں تا کہ خواب دیکھنے والا اپنی ذہنی تجربات کو اصل دنیا میں ایکٹ نہ کرے۔ اس کی بھاگ دوڑ، حرکات و سکنات وغیرہ خواب تک ہی محدود رہیں۔ اس پیرالسس سے صرف آنکھ کنٹرول کرنے والے مسلز کو استثنا ہوتا ہے۔ اس آزادی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لیوسڈ ڈریمرز نے ریسرچر سے آنکھ کے ذریعے رابطہ کیا۔ پہلے سے طے شدہ سگنل کے مطابق اشارہ دیا کہ لیوسڈ خواب شروع ہونے لگا ہے (مثلاً، تجربے میں حصہ لینے والے نے تین بار بائیں طرف اشارہ کیا کہ ان کے پاس خواب کا کنٹرول آ گیا ہے۔ اس کے بعد دو مرتبہ دائیں طرف اشارہ کیا کہ وہ خواب میں سیدھے ہاتھ کی مٹھی دبانے لگے ہیں، وغیرہ)۔

جو لوگ لیوسڈ خواب نہیں دیکھ سکتے، انہیں اس پر یقین نہیں آئے گا کہ سوتے وقت کوئی اپنی آنکھ کو اس طرح کنٹرول کر سکتا ہے لیکن جب آپ اپنے سامنے ایسا ہوتا دیکھ لیں اور کئی بار دیکھ لیں تو پھر انکار کرنا ممکن نہیں رہتا۔ ایم آر آئی سکینر ساتھ ساتھ یہ بتا رہا ہے کہ دماغ کی کیفیت جاگنے والی نہیں، ریم نیند والی ہے۔

جب شرکاء نے لیوسڈ خواب کی حالت کے آغاز کا سگنل دیا تو ان کی دماغی ایکٹیویٹی کی تصاویر لینی شروع کر دی گئیں۔ جس طرح انہوں نے اشارہ کیا کہ وہ دائیں ہاتھ کی حرکت کریں گے اور پھر بائیں کی تو یہ اس میں سگنل ویسا ہی تھا جیسا کہ جاگتی حالت میں۔ فرق یہ تھا کہ یہ فزیکلی حرکت نہیں کر رہی تھیں اور اس کی وجہ ریم نیند کا پیرالسس تھا لیکن خواب میں یہ حرکت ہو رہی تھی۔

یہی ان کا دعویٰ تھا اور ایم آر آئی کا سکین یہ دکھا رہا تھا کہ یہ ٹھیک کہہ رہے تھے۔ سائنسدانوں کو اس کا معروضی ثبوت مل گیا تھا کہ لیوسڈ ڈریمر خواب کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس پر بعد میں ہونے والی سٹڈیز سے کچھ سائنسدانوں نے اس کے فزیولوجیکل اثرات کی پیمائش بھی کر لی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس کا کوئی فائدہ ہے یا نقصان۔ دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ ایسا نہیں کر سکتا۔ کیا اپنی مرضی کے خواب سے خوابوں کو اپنے فائدے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟ کیا پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر یا اینگزائیٹی کا علاج اس طریقے سے کیا جا سکتا ہے؟ یہ کچھ دلچسپ سوالات ہیں۔



اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
4 نومبر 2026•44 منٹ پہلے•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔

4 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعمل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف سپریم کورٹ کےحتمی فیصلوں کے برعکس۔

4 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیا

لاہور : پنجاب کے متعدد شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ، جبکہ جھنگ 678 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

4 نومبر 2026•7 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

مولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری

محمد اکرم خان پانیزئی کے حوالے سے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے تحت نوٹس جاری کیے گئے۔

میرا خواب، میری مرضی | اپنا پسرور