بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
Chemistry•22 ستمبر 2019•وقت اشاعت: صبح 7:19
🇬🇧 English

کاسمیٹکس ۔ شاپنگ گائیڈلائن

وقاص احمداسٹاف رپورٹر (پسرور)
کاسمیٹکس ۔ شاپنگ گائیڈلائن
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:

موئسچرائزر جلد کو نم رکھنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ تمام موئسچرائزر یہ کام ایک ہی جیسا کر دیتے ہیں۔ ویزلین بھی یہی کام کر دیتی ہے۔ کاسمیٹکس میں ابتدا میں ہونے والی تھقیق یہ تھی کہ ویزلین کی چکناہٹ کو کیسے کم کیا جائے۔ اس ٹیکنیکل مسئلے کو چند دہائیوں پہلے حل کر لیا گیا تھا اور ہائیڈروبیس بنا لیا گیا تھا۔ (اسے گھر پر بھی تیار کیا جا سکتا ہے، اس کا طریقہ آخر میں)۔

تو پھر یہ بہت سی طرح کی بہت سے موئسچرائزرز بازار میں کیا کر رہے ہیں؟ ان میں فرق اضافی اجزاء کا ہے۔ بنیادی جزو کے علاوہ ڈالی جانے والی چیزوں کے تین بڑے گروپ ہیں۔

ایک میں طاقتور کیمیکلز جیسا کہ الفاہائیڈروکسی ایسڈ، زیادہ وٹامن سی اور وٹامن اے کی کچھ ویری ایشن ہوتی ہے۔ اس سے واقعی جلد کم عمر لگ سکتی ہے لیکن ان کا نقصان یہ ہے کہ زیادہ مقدار میں استعمال سے جلد پر جلن، سرخی اور خارش شروع ہو سکتے ہیں۔ 1990 کی دہائی کے بعد ان کے زیادہ لیول پر پابندی لگ گئی تھی۔ اب ان کریموں میں ان کی سطح جتنی ہوتی ہے، اس سے کوئی اثر نہیں۔ نہ مثبت اور نہ منفی۔ لیکن کریم کے ڈبے پر یہ اجزاء لکھے ضرور جاتے ہیں۔

مہنگی کریمز میں ایک اور جزو پایا جاتا ہے جو ویجیٹیبل پروٹین کو پکا کر اور میش کر کے ڈالا جاتا ہے۔ اس کا نام “ہائیڈولائزڈ ایکس مائیکروپروٹین نیوٹری کمپلیکس” یا “ٹینسیو پیپٹی ڈیک ویجیٹا” قسم کا مشکل سا رکھا جاتا ہے۔ یہ امینو ایسڈ کے لمبی چین ہے جو کریم میں تیر رہی ہوتی ہے اور کریم جب لگائی جائے تو خشک ہونے کے بعد جب اس کی زنجیر سکڑتی ہے تو جلد کو کھینچ لیتی ہے۔ اس سے کچھ دیر کے لئے احساس پیدا ہوتا ہے کہ جھریاں بہتر ہو گئی ہیں۔

تیسرا یہ کہ ان میں ایک لمبی لسٹ ہوتی ہے جنہیں اس امید کے ساتھ اور دعا کر کے ڈالا جاتا ہے کہ کوئی کام کر جائیں، ان کے ساتھ کچھ دعوے کر دئے جاتے ہیں۔

ان کی ایک مثال: ایک مہنگی کریم کا دعوی ہے کہ اس میں سالمن مچھلی کے انڈوں سے لیا گیا ڈی این اے ہے، جو جلد میں جذب ہو کر جلد کو جوان کر دیتا ہے اور یہ نوجوان ڈی این اے، جلد کو پہنچنے والے ضرر کی مرمت کر دیتا ہے۔ اول تو ہماری جلد کبھی کسی کا ڈی این اے جذب نہیں کرتی ورنہ بکرے کو ہاتھ لگانے سے بکرے کا ڈی این اے ہم میں چلا جایا کرتا۔ اس بارے میں جسم میں بہت حفاظتی انتظامات موجود ہیں۔ واحد جگہ جہاں پر کسی دوسرے کے ڈی این اے کا کوئی فائدہ ہے، وہ ہمارا معدہ ہے، جو اس کو ہضم کر کے اجزاء میں توڑ کر جذب کر لیتا ہے۔ اور دوسرا یہ کہ اگر مچھلی کا ڈی این اے ہمارے اندر پہنچ بھی جاتا تو اس کا ڈیزائن ہمارے ڈیزائن سے بڑا مختلف ہے۔ اس میں مچھلی کے خلیے پیدا کرنے کی ہدایات ہیں۔

ایک اور مثال: ایک کریم کا دعویٰ ہے کہ وہ جلد کو اضافی آکسیجن پہنچائے گی۔ یہ اس میں پائی جانے والی ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی وجہ سے ہو گا۔ اس میں بھی دو مسائل ہیں۔ اول تو یہ کہ اگر آپ بنیادی کیمسٹری سے واقفیت رکھتے ہیں تو یہ علم ہو گا کہ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ میں سے آکسیجن نہیں نکلتی لیکن اگر بالفرض یہ ممکن بھی ہوتا اور جذب ہو کر یہ آکسیجن مہیا کر بھی دیتی تو بھی بے کار تھا۔ ہمارے جسم میں ہیوموسٹیسز کا انتہائی زبردست نظام ہے جو مسلسل مانیٹر کر کے دیکھ رہا ہے کہ کہاں کس چیز کی سپلائی کتنی ہے۔ اگر کہیں آکسیجن کم ہو تو وہاں پر اضافی کیپلریز آ جاتی ہیں تاکہ خون کے ذریعے یہ ٹھیک لیول پر رہے۔ اگر یہ کریم کام کرتی تو جسم وہاں پر خود ہی ان کو ختم کر کے اس کا لیول کم کر دیتا۔ نہ صرف دعویٰ بے بنیاد ہے بلکہ بے کار بھی۔ (ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ایک ہلکا سا کیمیکل برن دیتی ہے، کچھ لوگوں کو یہ فیلنگ پسند ہو سکتی ہے)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوئی بھی موائسچرائزنگ کریم جلد کو نم آلود رکھ سکتی ہے۔ مہنگے اور سستے موائسچرائزر میں اجزاء کا فرق ضرور ہو گا۔ ان اجزاء کی وجہ سے ان کے فنکشن پر کوئی اثر نہیں۔


جلد کو نم آلود رکھنے کے لئے مہنگی پراڈکٹس خریدنے کا کیا کوئی فائدہ ہے؟ جی ہاں۔ پراڈکٹ صرف اپنے فنکشن کے لئے ہی نہیں خریدی جاتی، کسی بھی اور چیز کی طرح اس کا ایک اور استعمال سٹیٹس سمبل کے لئے اور ذہنی تسلی کے لئے ہے۔ کاسمیٹکس کی مارکیٹ اس ضرورت کو بھی پورا کرتی ے۔ ان کی پیکنگ کے ڈئزائن اور مارکٹنگ میں میں اس کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ مہنگے کاسمیٹکس خریدنے کو اس مقصد کے لئے ایک اختیاری ٹیکس کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ہر ایک کو اپنے ذاتی پیسے اپنی مرضی سے خرچ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

کاسمیٹکس انڈسٹری میں اخلاقی مسائل صرف دو جگہوں پر ہیں۔ ایک تو یہ کہ کسی پراڈکٹ کے ساتھ موٹاپا کم کرنے جیسے دعوے کرنا جن کی وجہ سے صارف کرنے والا اصل کام نہ کرے (بہتر طرزِ زندگی اپنانا) اور ان پر بھروسہ رکھے۔ دوسرا یہ کہ اپنی “سائنسی” ڈایاگرامز، سائنسی الفاظ میں بنائے گئے بے بنیاد دعووں کی مدد سے ایسا تاثر دیا جاتا ہے کہ گویا سائنس سمجھنا بڑا ہی مشکل کام ہے۔ سفید لیب کوٹ میں ملبوس محقق (یعنی ماڈل) کا سائنسی اصطلاحات استعال کرکے دعوے کرنا سائنس کہلانے کے لئے کافی نہیں۔

جب آپ کو کیمسٹری کا کچھ پتا لگ جائے تو شاپنگ آسان ہو جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گھر میں موائچرائزر تیار کرنے کا طریقہ: ناریل کا تیل، زیتون کا تیل، شہد کی مکھی کا موم اور پانی برابر مقدار میں لیں۔ (اگر موم نہیں تو شہد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے)۔ کریم کس طرح کی چاہیے، اس حساب سے اجزاء کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اگر موم زیادہ ہو گا تو سخت، اگر تیل زیادہ ہو گا تو نرم، اگر پانی زیادہ ہو گا تو سموتھ لیکن اجزاء کے الگ ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہو جائے گا۔ ان اجزاء کو الگ الگ تھوڑا سا گرم کر لیں۔ اب تیل کو موم میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹ۔ جب یکجان ہو جائیں تو پانی میں ڈال کر اچھی طرح ہلا دیں۔ اس کو ایک مرتبان میں ڈالیں اور فریج میں رکھ دیں۔ تین مہینے بعد موائسچرائزر تیار ہو گا۔

یہ یہاں سے
The Progenium XY Complex: Ben Goldacre

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
4 نومبر 2026•44 منٹ پہلے•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔

4 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعمل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف سپریم کورٹ کےحتمی فیصلوں کے برعکس۔

4 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیا

لاہور : پنجاب کے متعدد شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ، جبکہ جھنگ 678 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

4 نومبر 2026•7 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

مولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری

محمد اکرم خان پانیزئی کے حوالے سے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے تحت نوٹس جاری کیے گئے۔

کاسمیٹکس ۔ شاپنگ گائیڈلائن | اپنا پسرور