کچھ پیشے، جو اب نہیں رہے

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
ریفریجریشن ایک انقلابی ٹیکنالوجی تھی۔ اس نے کئی شہروں کا بسنا ممکن کیا۔ کئی طرح کی خوراک اگانا اور اس کی تجارت ممکن بنائی۔ اس سے پہلے سرد رکھنے کا طریقہ شمال میں جمے دریا اور جھیلیں تھیں۔ یہ عالمی صنعت تھی۔ اس برف کو کاٹ کر دنیا بھر میں بھیجا جاتا۔ بحری جہاز اور ٹرینوں کے ذریعے یہ مختلف ممالک تک پہنچتی۔ ویگنوں سے ہسپتالوں، بازاروں، ہوٹلوں، گھروں تک۔ یہ مہنگی چیز تھی جس کو ہر کوئی اس کو افورڈ نہیں کر سکتا تھا۔ ٹیوڈر کمپنی دنیا کا بڑا بزنس تھا۔ اس کی برف ممبئی، کلکتہ، ہوانا اور امریکہ کی جنوبی بیلٹ تک پہنچتی۔ ریفریجریشن نے یہ پوری صنعت ختم کر دی۔ یہ صنعت انیسویں صدی کے آغاز سے شروع ہوئی جبکہ 1950 کی دہائی تک یہ ختم ہو چکی تھی۔

صنعتی دور آنے کے بعد انسانی زندگی میں وقت کا جبر داخل ہو گیا۔ ٹھیک وقت پر کام پر پہنچ جانا ۔۔۔ اس کا تصور اس سے پہلے نہیں تھا، جبکہ فیکٹری چلنے کے لئے ایک وقت میں تمام ملازمین کا دفتر پہنچنا ضروری تھا۔ صبح وقت پر اٹھانا ایک پیشہ بن گیا۔ ان کو ناکر اپ کہا جاتا تھا۔ یہ لمبے ڈنڈے لے کر کھڑکیاں کھڑکایا کرتے تھے تا کہ لوگ وقت پر اٹھ جائیں۔ سحری پر ڈھول بجا کر یا صدا لگا کر اٹھانے والوں اور ان ڈنڈوں سے اٹھانے والوں کا پیشہ الارم کلاک کے عام ہو جانے کے بعد ختم ہو گیا۔ ناکر اپ کا پیشہ 1970 کی دہائی تک رہا تھا۔
یہ چند پیشے ہیں جن سے بڑی تعداد میں لوگ وابستہ رہے لیکن اب نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے اور پیشے، جیسا کہ چوہے پکڑنے والے، خطاط، دشمن کے ہوائی جہاز کی آواز سن کر خبردار کرنے والے، پِن سیٹر جو باوٗلنگ میں سکور گنتے اور پن سیٹ کرتے، لیکٹر جو ریڈیو کی آمد سے قبل مل مزدروں کو کام کے دوران تفریح فراہم کرتے تھے، ٹیلی گرافسٹ، قصہ گو وغیرہ۔ یہ سب بیسویں صدی تک کے پیشے تھے جن کو ٹیکنالوجی نے ختم کر دیا۔ اپنا فون ملاتے ہوئے کوئی سوچتا بھی نہیں کہ ایک وقت میں یہ کام بہت سے انسانوں کے روزگار کا ذریعہ تھا یا فریج سے پانی پیتے ہوئے اب خیال نہیں آتا کہ پانی ٹھنڈا کرنے کے لئے ہزاروں میل دور سے لائی گئی برف کی عالمی صنعت ہوا کرتی تھی۔
تو کیا جو کام ہم آج کر رہے ہیں، کیا کچھ دہائیوں کے بعد بھی وہ اسی طرح رہے گا؟ ٹیکنالوجی کی تیز ہوتی رفتار بتاتی ہے کہ پیشوں کی معدومیت کی رفتار میں اضافہ ہی ہو گا۔ آج سے چند دہائیوں بعد آج کے کئی پیشے ختم ہو چکے ہوں گے۔ امید ہے کہ کئی نئے آ چکے ہوں۔پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











