150 سالہ جشن ولادت کی مناسبت سے

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اقبال کی والدہ امام بی بی ایک مذہبی خاتون تھیں۔
- تربیت سے تیری میں انجم کا ہم قسمت ہوا۔
- گھر مرے اجداد کا سرمایۂ عزت ہوا۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ): اقبال کے آباؤ اجداد کشمیری برہمن تھے۔ ان کے دادا شیخ محمد رفیق 1857 میں آبائی گاؤں لوئی ہار سے سیالکوٹ میں جا بسے ۔ اقبال کے والد نور محمد نہایت متقی، صوفی صفت انسان تھے، انھیں مذہبی علوم سے گہرا لگاؤ تھا۔اقبال نے اپنے خانوادے کے حوالے سے اپنے اشعار میں کچھ اس طرح فرمایا۔
اقبال کی والدہ امام بی بی ایک مذہبی خاتون تھیں۔ سر عبدالقادرنے لکھا ہے۔’’ ماں کے دودھ کے ساتھ اسلام ان کے رگ و پے میں شامل ہو گیا تھا۔‘‘ انھوں نے اپنی والدہ کی عظمت، شفقت و مہربانی، تعلیم و تربیت کو نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ اپنی شاعری میں اس طرح ڈھالا۔
تربیت سے تیری میں انجم کا ہم قسمت ہوا۔
گھر مرے اجداد کا سرمایۂ عزت ہوا۔
دفتر ہستی میں تھی زریں ورق تیری حیات۔
تھی سراپا دین و دنیا کا سبق تیری حیات۔
علامہ نے اسکاچ مشن ہائی اسکول سیالکوٹ سے درجہ اول میٹرک کا امتحان پاس کیا، اسکول انتظامیہ نے ان کی ذہانت اور عملیت کو دیکھتے ہوئے تمغہ سے نوازااور اس کے ساتھ ہی وظیفہ بھی جاری کر دیا۔
1895 میں معروف ادبی جریدہ ’’زبان دہلی‘‘ کے شمارے میں اقبال کی غزل شائع ہوئی۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔1897 میں بی اے اور 1899 میں فلسفے میں سیکنڈ ڈویژن سے ایم اے پاس کیا۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











