’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ چوہدری سالک حسین صاحب میرے لیے انتہائی محترم ہیں، ان کے بزرگوں کا احترام اپنے بزرگوں جیسا ہے لیکن پنجاب میں کرپشن سے متعلق میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر۔
- انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، کرپشن خاتمے کی ذمے داری تمام مرکزی، صوبائی سیاسی قیادت پر عائد ہوتی ہے، چوہدری صاحب ماشااللہ وفاقی اور پنجاب۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک کا بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ چوہدری سالک حسین صاحب میرے لیے انتہائی محترم ہیں، ان کے بزرگوں کا احترام اپنے بزرگوں جیسا ہے لیکن پنجاب میں کرپشن سے متعلق میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، کرپشن خاتمے کی ذمے داری تمام مرکزی، صوبائی سیاسی قیادت پر عائد ہوتی ہے، چوہدری صاحب ماشااللہ وفاقی اور پنجاب، دونوں حکومتوں کا حصہ ہیں، دونوں حکومتوں کی قیادت بھی مسلم لیگ ن کے پاس ہے، کرپشن کے خلاف الزام تراشی کے بجائے مل کر عملی جدوجہد، مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
وزیر دفاع نے لکھا کہ یہ بیان کسی مستقبل کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے تو پھر سیاسی حکمت عملی سمجھ میں آتی ہے اگر بیان کا مقصد مریم نواز حکومت کو ہدف بنا کر پنجاب، وفاق میں اپنے لیے سیاسی جگہ بنانا ہے؟۔
یہ پڑھیں: مریم نواز نے کرپشن کا الزام لگانے پر چوہدری سالک کو نوٹس بھجوا دیا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مریم نواز جس انداز میں پنجاب میں عوامی خدمت کر رہی ہیں وہ قابلِ تحسین ہے، پنجاب حکومت عوامی خدمت کے نئے معیار قائم کر رہی ہے ان کا مقابلہ مخالفین کے لیے آسان نہیں ہوگا، ان شاءاللہ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا اور کامیابی مسلم لیگ ن کا مقدر ہوگی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










