پنجاب میں صفائی کی شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے صوبے میں پہلی بار کیو آر کوڈ (QR Code) پر مبنی شکایات و فیڈبیک سسٹم متعارف کرا دیا۔
- اس نظام کے تحت شہری مختلف مقامات پر آویزاں کیو آر کوڈز کو اسکین کر کے اپنے علاقے میں تعینات صفائی عملے کی تفصیلات دیکھ سکیں گے، صفائی سے متعلق شکایات درج کرا سکیں گے اور سروسز پر اپنی رائے (فیڈبیک) بھی دے سکیں۔
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک خصوصی اجلاس میں اس اقدام کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ صفائی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کو محض چند گھنٹوں کے اندر حل کیا جائے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: پنجاب میں صفائی کی شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرادیا گیا، شہری اب صفائی سے متعلق شکایات چند گھنٹوں میں حل کرا سکیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے صوبے میں پہلی بار کیو آر کوڈ (QR Code) پر مبنی شکایات و فیڈبیک سسٹم متعارف کرا دیا۔
اس نظام کے تحت شہری مختلف مقامات پر آویزاں کیو آر کوڈز کو اسکین کر کے اپنے علاقے میں تعینات صفائی عملے کی تفصیلات دیکھ سکیں گے، صفائی سے متعلق شکایات درج کرا سکیں گے اور سروسز پر اپنی رائے (فیڈبیک) بھی دے سکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک خصوصی اجلاس میں اس اقدام کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ صفائی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کو محض چند گھنٹوں کے اندر حل کیا جائے۔
انہوں نے صوبے بھر میں مناسب مقامات پر کوڑے دان نصب کرنے کا حکم دیتے ہوئے دیہی علاقوں میں صفائی کا عمل ہفتے میں کم از کم دو بار یقینی بنانے اور دیہاتیوں کو مقررہ کنٹینرز میں کچرا پھینکنے کی ترغیب دینے پر زور دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں صفائی عملے اور مشینری کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے، روزانہ ایک تحصیل میں خصوصی صفائی آپریشن (ڈیپ کلیننگ) کیا جائے اور گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری اور دیہی علاقوں پر یکساں توجہ دی جائے کیونکہ صفائی ستھرائی عوامی خدمت کا سب سے نمایاں اظہار۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سڑکوں کے کنارے جھاڑیاں اور گھاس پھوس صاف کرنے کے لیے جدید مشینری استعمال کرنے اور ہر ضلع میں ’اینٹی لٹرنگ اسکواڈز‘ (کچرا پھیلانے والوں کے خلاف دستے) قائم کرنے کا حکم دیا۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











