پسند کی شادی کی رنجش پر بیٹے اور بہو پر قاتلانہ حملہ

پسند کی شادی کی رنجش پر بیٹے اور بہو پر قاتلانہ حملہ، ملزم باپ اور دوسرا بیٹا گرفتار چھریاں برآمد ۔
ڈیرہ باغ دین کے رہائشی ثقلین نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر اس کے والد اور بھائی کو رنج تھا۔ 17 نومبر کو اس کے والد اور بھائی نے مبینہ طور پر ثقلین اور اس کی بیوی کو چھریوں سے وار زخمی کر دیا۔
تھانہ پھوکلیان پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان سلیم اور نعلین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھریاں برآمد کر لیں۔ قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوائی جائے گی
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ سیالکوٹ پولیس (ڈی پی او آفس) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











