پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- رپورٹس کے مطابق پاکستان نے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جو اب تک 18 مہینے سے مسلسل بند۔
- پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور عالمی ایوی ایشن ڈیٹا کے مطابق بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو اب تک تقریباً 2 ارب ڈالر تقریباً 5 ہزار ارب پاکستانی روپے کا نقصان ہو چکا۔
- ایئر انڈیا نومبر سے دہلی اور برمنگھم کے درمیان پروازیں معطل کردے گی جبکہ دہلی سے ویانا کے لیے پروازیں بھی اکتوبر کے اختتام سے بند کی جارہی ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو مبینہ طور پر 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے، ایئر انڈیا نے مالی دباؤ کے باعث ویانا اور برمنگھم کے لیے پروازیں معطل کردیں۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان نے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جو اب تک 18 مہینے سے مسلسل بند۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور عالمی ایوی ایشن ڈیٹا کے مطابق بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو اب تک تقریباً 2 ارب ڈالر تقریباً 5 ہزار ارب پاکستانی روپے کا نقصان ہو چکا ہے، صرف ائیر انڈیا کو سالانہ بنیادوں پر 455 ملین ڈالر سے 591 ملین ڈالر تقریباً 4000 سے 5000 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ایئر انڈیا نے خود بھارتی حکومت کو بتایا ہے کہ اس کا profit before tax اتنا متاثر ہوا۔
ایئر انڈیا نومبر سے دہلی اور برمنگھم کے درمیان پروازیں معطل کردے گی جبکہ دہلی سے ویانا کے لیے پروازیں بھی اکتوبر کے اختتام سے بند کی جارہی ہیں۔ ایئر انڈیا نے بین الاقوامی روٹس پر ٹکٹوں کی بکنگ کرنے والے ٹریول ایجنٹس کو ٹریول ایڈوائزری جاری کرکے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
پاکستان نے پہلگام واقعے کے بعد 23 اپریل 2025 کو بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی تھیں جس کے نتیجے میں بھارتی ایئرلائنز کو متبادل اور طویل فضائی راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے ایندھن کے اخراجات میں 29 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پروازوں کے دورانیے میں 30 منٹ سے 3 گھنٹے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس صورت حال سے تقریباً 800 ہفتہ وار بھارتی پروازیں متاثر ہورہی ہیں جن میں سے 640 دہلی ایئرپورٹ سے متعلق ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











