وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر مخالفین سے کہوں گی محنت کر حسد نہ کر، مریم اورنگزیب

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مسلم لیگ ن یوتھ کے زیر اہتمام سوشل میڈٰیا کنونشن میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت۔
- وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مریم نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے اور اصلی سونے کا تاج پہنانے کا اعلان کردیا۔
- سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سوشل میڈیا کا پودا آج تناور درخت بن گیا ہے، سوشل میڈیا کے سولجر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کہتی ہیں آج کی وزیر اعلیٰ کو آپ کی اور آپ کے بچوں کی فکر ہے، مریم نواز کہتی ہیں آسمان سے تارے توڑ کر عوام کو لاکر دوں گی، ایسی وزیر اعلیٰ کو سپر سی ایم کہنا پڑے گا۔ یہی کہوں گی کہ حسد نہ کر محنت کر یا کراس کر یا برداشت کر، یہ بسوں پر لکھا ہوتا ہے، ایسے ہی مریم نواز کے پراجیکٹس کو کراس کرو اگر کراس نہیں کرسکتے تو برداشت کرو۔
مسلم لیگ ن یوتھ کے زیر اہتمام سوشل میڈٰیا کنونشن میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مریم نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے اور اصلی سونے کا تاج پہنانے کا اعلان کردیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سوشل میڈیا کا پودا آج تناور درخت بن گیا ہے، سوشل میڈیا کے سولجر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ میں سیاسی کارکن کے طور پر اپنی لیڈر مریم نواز کا استقبال کرنے یہاں آئی ہوں، پنجاب کی عوام خوش قسمت ہے مریم نواز اس صوبہ کی حکمران ہیں۔
انہیں آپکی دوائی کی فکر ہے، آپ کے گھروں، اسکولوں، اسپتالوں، صفائی کی فکر ہے۔ مخالفین کی آج جو چیخیں سنائی دے رہی ہیں اس کی وجوہات یہ ہیں کہ مریم نواز کا مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ باتیں کرتے ہیں، 8 ہزار بچوں کو اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ ملیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











