وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی وژن کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام دھی رانی پروگرام کے تحت خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی وژن کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام دھی رانی پروگرام کے تحت خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، ضلعی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں، نو بیاہتا جوڑوں کے عزیز و اقارب اور میڈیا نمائندگان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف اور ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نو بیاہتا جوڑوں کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور فی جوڑا 2 لاکھ روپے کی سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز ان کے حوالے کیے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی اور تاریخی فلاحی منصوبہ ہے، جو مستحق خاندانوں کو شادی کے اخراجات اور معاشی مشکلات سے ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ بیٹیوں کو عزت و احترام کے ساتھ رخصت کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے۔ یہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے بہت قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام کی سب سے بڑی خوبصورتی پنجاب میں بسنے والے تمام مذاہب کی نمائندگی ہے۔ آج کی تقریب میں 173 مسلمان اور 9 مسیحی خاندانوں کی بچیوں کو رخصت کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام مذہبی ہم آہنگی، سماجی مساوات اور بین المذاہب رواداری کی خوبصورت مثال ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں نمایاں رہی ہے اور دھی رانی پروگرام حکومت پنجاب کے عوام دوست اقدامات میں اہم مقام رکھتا ہے۔ رواں سال پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 5 ہزار بیٹیوں کو عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر نو بیاہتا جوڑوں، ان کے والدین اور اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دھی رانی پروگرام کو مستحق خاندانوں کے لیے ایک قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ حکومتِ پنجاب (آفیشل فیس بک پیج) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
تصویری البم و جائے وقوعہ کی دیگر جھلکیاں (4 تصاویر):
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
📸 تصویری جھلکیاں اور اہم مناظر (Photo Gallery)



اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











