پکار 15 پر واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
پکار 15 پر واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج
علی رضا نے پکار 15 پر اطلاع دی کہ دو افراد اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حالات کو مشکوک پا کر کالر کو انٹیروگیٹ کیا کالر نے سوالات سے گھبرا کر اعتراف کر لیا کہ اس نے جھگڑے کی رنجش پر مخالف فریق پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کے لیے واردات کی جھوٹی اطلاع دی تھی۔ تھانہ مرادپور پولیس نے کالر کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 29 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
پکار 15 ہنگامی پولیس مدد کے لیے ہے۔ ایک گمراہ کن کال کسی حقیقی ضرورت مند تک مدد پہنچنے میں تاخیر کا سبب بن سکتی ہے۔ 15 پر جھوٹی اطلاع سے اجتناب کریں۔
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ سیالکوٹ پولیس (ڈی پی او آفس) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











