اسکولوں میں روزانہ ایک گھنٹہ مطالعے کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کے مطابق تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں طلبہ کے لیے ریڈنگ کا ایک گھنٹہ ہوگا، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے پرائمری سیکشنز میں بھی مطالعے کا ایک گھنٹہ ہوگا۔
- بچوں کی پڑھنے کی صلاحیت بہتر بنانے اور تعلیمی بنیادیں مضبوط کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔
- محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں پرائمری طلبہ کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک ریاضی کا پیریڈ مختص ہوگا، ریاضی کی بنیادی مہارتوں اور تصورات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں روزانہ ایک گھنٹہ مطالعے کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کے مطابق تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں طلبہ کے لیے ریڈنگ کا ایک گھنٹہ ہوگا، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے پرائمری سیکشنز میں بھی مطالعے کا ایک گھنٹہ ہوگا۔
بچوں کی پڑھنے کی صلاحیت بہتر بنانے اور تعلیمی بنیادیں مضبوط کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں پرائمری طلبہ کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک ریاضی کا پیریڈ مختص ہوگا، ریاضی کی بنیادی مہارتوں اور تصورات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔
سیکریٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اسکیم آف اسٹڈی میں ریڈنگ کے لیے ایک گھنٹہ شامل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











