وزیراعظم کی اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں اصلاحات کو فوری نافذ کرنے کا حکم

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعظم کی زیرِصدارت اسلام آباد میں اسکولوں میں اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔
- انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو اسکولوں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام اسکولوں میں اسمارٹ بورڈز جلد از جلد نصب کیے جائیں۔
- وزیراعظم نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ایک مؤثر اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیراعظم نے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں انفرا اسٹرکچر، نصاب، اساتذہ کی تربیت اور دیگر اصلاحات کو ہنگامی بنیادوں پر نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیرِصدارت اسلام آباد میں اسکولوں میں اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو اسلام آباد میں سرکاری اسکولوں کے مسائل ایک ہفتے میں حل کرنے کی ہدایت۔
انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو اسکولوں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام اسکولوں میں اسمارٹ بورڈز جلد از جلد نصب کیے جائیں،شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اسکولوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل فوری طور پر بروئے کار لائے جائیں۔
وزیراعظم نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ایک مؤثر اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں انفراسٹرکچر کے تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











