شوبز و انٹرٹینمنٹOct 30, 2026
🇵🇰 اردو میں پڑھیںمنی لانڈرنگ کیس: بالی وڈ فنکارہ نورا فتحی کی 200 کروڑ روپے کے مقدمے میں عدالت طلبی

- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
منی لانڈرنگ کیس: بالی وڈ فنکارہ نورا فتحی کی 200 کروڑ روپے کے مقدمے میں عدالت طلبی. 📌 Key Highlights & Quick Takeaways: بالی وڈ اداکارہ نورا فتحی کو مبینہ نوسرباز سکیش چندرشیکھر سے متعلق 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کیس میں استغاثہ کے گواہ کے طور پر دہلی کی راؤز. ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عدالت نے انہیں دو نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اس مقدمے میں دائر تیسری ضمنی چارج شیٹ میں نورا فتحی کا نام گواہ. یہ مقدمہ ان الزامات سے متعلق ہے کہ سکیش چندرشیکھر نے 2020 اور 2021 کے دوران دہلی کی روہنی جیل میں قید ہونے کے باوجود خود کو اعلیٰ سرکاری عہد. بالی وڈ اداکارہ نورا فتحی کو مبینہ نوسرباز سکیش چندرشیکھر سے متعلق 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کیس میں استغاثہ کے گواہ کے طور پر دہلی کی راؤز ایونیو عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عدالت نے انہیں دو نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اس مقدمے میں دائر تیسری ضمنی چارج شیٹ میں نورا فتحی کا نام گواہ کے طور پر شامل ہے۔ یہ مقدمہ ان الزامات سے متعلق ہے کہ سکیش چندرشیکھر نے 2020 اور 2021 کے دوران دہلی کی روہنی جیل میں قید ہونے کے باوجود خود کو اعلیٰ سرکاری عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے سابق رینبیکسی پروموٹر شیوندر موہن سنگھ کی اہلیہ آدیتی سنگھ سے مبینہ طور پر قریباً 200 کروڑ روپے وصول کیے۔ الزام ہے کہ سکیش چندرشیکھر نے رقم کے بدلے ان کے شوہر کی جیل سے رہائی کا بندوبست کروانے کا وعدہ کیا تھا۔ دہلی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) نے مبینہ بھتہ خوری کی تحقیقات کیں اور مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (ایم سی او سی اے) کے تحت چارج شیٹ جمع کرائی۔ نورا فتحی سے اس سے قبل سکیش چندرشیکھر اور ان کی اہلیہ لینا ماریا پالوس کے ساتھ مبینہ تعلق کے سلسلے میں ای او ڈبلیو نے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ پولیس نے فوجداری ضابطہ کار کی دفعہ 164 کے تحت ان کا بیان ریکارڈ کیا تھا اور بعد ازاں انہیں ضمنی چارج شیٹ میں استغاثہ کے گواہ کے طور پر شامل کر لیا تھا۔ Official Wire Source & Legal Disclaimer Read ▼ 📰 Official Source & Legal Provenance: Urdu News (urdunews. com) Documented Wire Record Editorial & Legal Notice: Ingested and verified from official journalistic wire (Urdu News (urdunews. com)) under applicable press regulations. Full primary documentary sources are permanently archived.
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں
Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel
Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp











