کراچی میں پانی کی فراہمی سے متعلق اچھی خبر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے بلاک بی میں 48 انچ قطر کی چائنا مین پانی کی لائن میں ہونے والی لیکیج کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلیا۔
- ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کی تکمیل کے بعد اشرف نگر، پھاڑ گنج اور ناظم آباد نمبر 3 اور 4 میں پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوگئی۔
- ترجمان نے کہا کہ واٹر کارپوریشن شہریوں کو پانی کی بہتر اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں 48 انچ قطر پانی کی مرکزی لائن کی مرمت کا کام مکمل ہو گیا۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے بلاک بی میں 48 انچ قطر کی چائنا مین پانی کی لائن میں ہونے والی لیکیج کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلیا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کی تکمیل کے بعد اشرف نگر، پھاڑ گنج اور ناظم آباد نمبر 3 اور 4 میں پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ واٹر کارپوریشن شہریوں کو پانی کی بہتر اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور پانی کی فراہمی میں بہتری کے لیے متعلقہ عملہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











