مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط ، بڑا مطالبہ کردیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق مقتولہ حنا جاوید کے متاثرہ خاندان نے پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو۔
- متاثرہ خاندان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے براہ راست رابطے کی متعدد کوششیں کیں لیکن کامیابی نہیں ہو سکی۔
- خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حنا جاوید پر تشدد اور لاش کو مسخ کیا جانا شدید نفرت کی عکاسی کرتا ہے، مقتولہ کے گلے پر فیصل اور اس کے والد کا ڈی این اے موصول ہوا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تحقیقات کیلئے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ حنا جاوید کے متاثرہ خاندان نے پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر فوری جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔
متاثرہ خاندان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے براہ راست رابطے کی متعدد کوششیں کیں لیکن کامیابی نہیں ہو سکی، جبکہ مختلف فورمز اور حکومتی نمائندوں کے ذریعے پولیس تفتیش پر اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا جا چکا۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حنا جاوید پر تشدد اور لاش کو مسخ کیا جانا شدید نفرت کی عکاسی کرتا ہے، مقتولہ کے گلے پر فیصل اور اس کے والد کا ڈی این اے موصول ہوا۔
حنا جاوید کے سسر نے ابتدائی طور پر گھر میں چوری کا ڈرامہ رچایا تھا۔ مزید برآں، مقتولہ اور ملزمان کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹس تاحال زیر التوا ہیں، جبکہ حنا جاوید کے فون سے اہم پیغامات ڈیلیٹ کیے گئے ہیں۔
اہلخانہ نے نشاندہی کی ہے کہ فرانزک رپورٹس اور فنگر پرنٹس کے نتائج آنے سے پہلے ہی تفتیش کا رخ گھریلو ملازم کی جانب موڑ دیا گیا، اگرچہ گھریلو ملازم اس سفاکانہ قتل میں ملوث ہے، تاہم مرکزی ملزم فیصل سے متعلق اہم شواہد کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











