مقتدرہ، حکومت یا اپوزیشن، کون جیت رہا ہے؟ خواجہ سعد رفیق نے سوال اٹھا دیے

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ جیت ، کون رہا ہے؟۔
- انہوں نے کہا کہ ان عذابوں سے لڑ کر جیتنے کے ذمہ دار تو آپس میں گُتھم گُتھا ہیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سوال اٹھایا ہے کہ مقتدرہ، حکومت یا اپوزیشن میں سے کون جیت رہا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ جیت ، کون رہا ہے؟۔ مقتدرہ ، حکومت یا اپوزیشن ، کون ؟ کوئی بھی نہیں ۔ بدقسمتی سے نا انصافی ، غربت ، لا قانونیت ، انتشار ، انتقام ، تعصبات ،آمرانہ رویے اور انتہا پسندی بڑھ رہے ہیں، جیت رہے ہیں۔ ان سے کون لڑے گا ؟ کون فاتح ہوگا؟۔
انہوں نے کہا کہ ان عذابوں سے لڑ کر جیتنے کے ذمہ دار تو آپس میں گُتھم گُتھا ہیں۔ قوم کو نجات کون ، کب اور کیسے دلائے گا؟۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق کیوں نہیں سیکھا جا رہا؟۔ واضح ہونا چاہیے کہ اناؤں اور ذاتی و گروہی مفادات کے لیے اپنی توانائیاں اور وسائل اندرونی جھگڑوں میں ضائع کرنے والے نجات دہندہ نہیں ہو سکتے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











