لاہور کی سڑکوں پر پہلی ٹریک لیس ٹرام دوڑنے کے لیے تیار

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہریوں کے لیے جدید سفری سہولت متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، شہر کی پہلی ٹریک لیس الیکٹرک ٹرام سڑکوں پر دوڑنے کے لیے تیار ہوگئی۔
- سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) میں لاہور کی پہلی ٹریک لیس ٹرام کی اسمبلنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ ممکنہ طور پر 28 نومبر کو سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے۔
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مطابق جدید ٹریک لیس سپر آٹونومس ریپڈ ٹرانزٹ (SRT) ٹرام اگلے ہفتے سے آپریشن شروع کردے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: صوبائی دارلحکومت میں سڑکوں پر پہلی ٹریک لیس ٹرام دوڑنے کے لیے تیار ہے ، ممکنہ طور پر 28نومبر کو سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہریوں کے لیے جدید سفری سہولت متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، شہر کی پہلی ٹریک لیس الیکٹرک ٹرام سڑکوں پر دوڑنے کے لیے تیار ہوگئی۔
سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) میں لاہور کی پہلی ٹریک لیس ٹرام کی اسمبلنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ ممکنہ طور پر 28 نومبر کو سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مطابق جدید ٹریک لیس سپر آٹونومس ریپڈ ٹرانزٹ (SRT) ٹرام اگلے ہفتے سے آپریشن شروع کردے گی۔ یہ منصوبہ پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ نظام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جارہا۔
چین سے درآمد کی گئی یہ الیکٹرک ٹرام روایتی پٹریوں اور اوپر لٹکتی بجلی کی تاروں کے بغیر ربر کے ٹائروں پر چلے گی۔ جدید ورچوئل ٹریک ٹیکنالوجی کے ذریعے گاڑی مقررہ راستے پر سفر کرے گی، جس میں جی پی ایس، ڈیجیٹل میپنگ اور سینسرز استعمال ہوں۔
مجوزہ روٹ کے مطابق ٹرام کو سی بی ڈی، جیل روڈ، مال روڈ اور استنبول چوک سے منسلک راستوں پر چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک کینال روڈ کوریڈور بھی زیر غور۔
تین باہم منسلک کوچز پر مشتمل ٹرام میں تقریباً 320 مسافروں کی گنجائش ہے۔ جدید سہولیات سے آراستہ اس ٹرام میں ایئرکنڈیشننگ، سی سی ٹی وی کیمرے اور وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ٹرام ایک مرتبہ چارج ہونے پر تقریباً 40 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی موجود۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











