سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 3500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 636 ہوگئی۔
- اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی۔
- ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے ساتھ 4031 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): (28 اکتوبر 2026): عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 3500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 636 ہوگئی۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے ساتھ 4031 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 61 روپے اضافہ ہوا اور یہ 5854 روپے ہوگئی، جبکہ 24 قیراط چاندی کی 10 گرام کی قیمت 52 روپے اضافے کے بعد 5018 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 0.61 ڈالر اضافے کے بعد 53.76 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











