ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی اور صوبائی وزرا کے وارنٹ جاری

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 اور 10 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملہ کرکے وہاں توڑ پھوڑ۔
- مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی جہاں ملزمان کے وکیل علی زمان ایڈوکیٹ، تفتیشی آفسر خوشحال اور پبلک پراسیکیوٹر جبکہ ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیرحسین گیگیانی پیش ہوئے۔
- سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کے وکیل علی زمان ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں مزید وقت درکار ہے تو سماعت ملتوی کی جائے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): انسداد دہشت گردی پشاور کی عدالت نے سانحہ 9 مئی ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی وزرا سمیت دیگر کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 اور 10 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملہ کرکے وہاں توڑ پھوڑ اور املاک کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں غیرفعال وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش ، پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم اور پی ٹی ائی کارکن عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی 4 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی۔
مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی جہاں ملزمان کے وکیل علی زمان ایڈوکیٹ، تفتیشی آفسر خوشحال اور پبلک پراسیکیوٹر جبکہ ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیرحسین گیگیانی پیش ہوئے۔
سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کے وکیل علی زمان ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں مزید وقت درکار ہے تو سماعت ملتوی کی جائے۔اس پر فاضل جج نے کہا کہ کیس میں چالان جمع ہوگیا ملزمان نامزد ہوگئے اب قانونی طور پر ان ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوں۔
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے چالان عدالت میں جمع کرادیا جس میں غیرفعال وزیراعلی سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامرچمکنی کو نامزد کیا گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











