خیبرپختونخوا :ابتدائی و ثانوی تعلیم کےلیے397 ارب 90 کروڑ روپے مختص

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مشیر تعلیم عامرعبداللہ نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم مالیاتی امور کے بروقت حل کیلئے محکمہ خزانہ سے مؤثر رابطہ کاری یقینی بنائے اور طلبا کے وظائف سے متعلق تمام معلومات ایک ہی آن لائن پورٹل پر دستیاب کیے جائیں۔
- انہوں نے کہا کہ تعلیم کارڈ منصوبے کا اجتماعی بصیرت اور مشاورت کی بنیاد پر ازسرنو جائزہ لیا جائے، اسکولز سے باہر بچوں کو تعلیمی اداروں میں واپس لانے کے لیے داخلہ مہم کو خصوصی اہمیت دی جائے۔
- مشیرتعلیم نے ہدایت کی کہ طالبات کے وظائف کے منصوبے میں بہتری کے لیے ایک ہفتے میں جامع تصوراتی خاکہ پیش کیا جائے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): خیبرپختونخوا میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کےلیے397 ارب 90 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا جس میں تنخواہوں کی مد میں 318ارب، غیرتنخواہی اخراجات کیلئے57ارب اور ترقیاتی شعبے کیلئے 21ارب 94کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
مشیر تعلیم عامرعبداللہ نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم مالیاتی امور کے بروقت حل کیلئے محکمہ خزانہ سے مؤثر رابطہ کاری یقینی بنائے اور طلبا کے وظائف سے متعلق تمام معلومات ایک ہی آن لائن پورٹل پر دستیاب کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کارڈ منصوبے کا اجتماعی بصیرت اور مشاورت کی بنیاد پر ازسرنو جائزہ لیا جائے، اسکولز سے باہر بچوں کو تعلیمی اداروں میں واپس لانے کے لیے داخلہ مہم کو خصوصی اہمیت دی جائے۔
مشیرتعلیم نے ہدایت کی کہ طالبات کے وظائف کے منصوبے میں بہتری کے لیے ایک ہفتے میں جامع تصوراتی خاکہ پیش کیا جائے۔
ڈاکٹر عامر عبداللہ نے کہا کہ سیکنڈ شفٹ اساتذہ کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کےلیے فنڈز کی ماہانہ فراہمی کا طریقہ وضع کیا جائے، بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کے لیے مراعاتی منصوبے کو مزید مؤثر بنایا جائے، 100 اور 180 روزہ پلان کےتحت وعدوں کی تکمیل محکمہ تعلیم کی ترجیح ہونی چاہیے۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











