حکومت کی کنسٹرکشن کے فروغ کے لیے تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات کی تیاری

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیرِ صدارت تعمیراتی شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نے مجوزہ اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ۔
- وفاقی وزیر نے اصلاحات کے مختلف پہلوؤں پر مزید مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے کو مضبوط بنانے اور منصوبوں پر عمل درآمد بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
- احد چیمہ نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروغ کے لیے ایک ادارہ یا دو الگ ادارے بھی بنائے جاسکتے ہیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): حکومت ملک میں کنسٹرکشن کے فروغ کے لیے تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات کی تیاری کررہی۔
وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیرِ صدارت تعمیراتی شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نے مجوزہ اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ۔
وفاقی وزیر نے اصلاحات کے مختلف پہلوؤں پر مزید مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے کو مضبوط بنانے اور منصوبوں پر عمل درآمد بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
احد چیمہ نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروغ کے لیے ایک ادارہ یا دو الگ ادارے بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ ایک ادارہ ریگولیٹری کردار ادا کرے، جبکہ دوسرا شعبے کے فروغ کے لیے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) کے ساتھ نئے ادارے کے قیام کے حوالے سے جلد مشاورت مکمل کی جائے۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈیفکٹ لائبلٹی پیریڈ کے دوران ٹھیکیداروں کی ضمانتی رقوم منافع بخش کھاتوں میں رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ مقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد ٹھیکیداروں کو اصل رقم بمعہ منافع واپس کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد تعمیراتی منصوبوں سے متعلق مالی معاملات کے لیے مجوزہ طریقہ کار وضع کرنا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







