بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضرِ صحت، شہریوں کے لئے اہم ہدایات

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ کا راج ایک بار پھر قائم ہو گیا اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پیش پیش۔
- فضا انتہائی مضرِ صحت ہونے کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ ہوا کی رفتار انتہائی کم، یعنی صرف 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
- ذرائع نے بتایا کہ بھارتی شہروں امرتسر اور اٹاری سے آنے والی شدید آلودہ ہوا کے باعث لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں عارضی طور پر نمایاں اضافہ ہوا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کا فضائی معیار شدید متاثر ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ کا راج ایک بار پھر قائم ہو گیا اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پیش پیش۔
فضا انتہائی مضرِ صحت ہونے کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ ہوا کی رفتار انتہائی کم، یعنی صرف 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی شہروں امرتسر اور اٹاری سے آنے والی شدید آلودہ ہوا کے باعث لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں عارضی طور پر نمایاں اضافہ ہوا۔
تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ دوپہر 12 بجے کے بعد ہوا کا رخ بدلنے سے فضائی آلودگی کے انڈیکس میں کمی کا امکان۔
طبی ماہرین نے شدید فضائی آلودگی کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور باہر جانا ناگزیر ہو تو فلٹر والا ماسک (N95) لازمی استعمال کریں اور گھروں و دفاتر کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سخت ہدایت پر صوبے بھر میں انسدادِ اسموگ آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کے زیادہ تناسب والے علاقوں میں سموگ گنز کا استعمال اور مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اور اسموگ کے تدارک کے لیے جدید تکنیکوں، ڈرون اسکواڈ اور ہاک آئی اسکواڈ کے ذریعے کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











