ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فیڈرل بورد آف ریونیو نے اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے خارج کردیے۔
- ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایئر 2026 کی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے جس میں 31 اکتوبر تک ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کے نام لسٹ سے خارج کر دیے گئے ہیں۔
- اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 2 مرتبہ توسیع کی گئی تھی، تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے والے محض ریٹرن فائل کرکے ایکٹو ٹیکس پیئر نہیں بن سکیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کاروائی شروع کردی۔
فیڈرل بورد آف ریونیو نے اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے خارج کردیے، جس کے تحت اب انہیں ہر قسم کی لے لین دین پر دوگنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید کاروائی عمل میں لائی جائے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایئر 2026 کی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے جس میں 31 اکتوبر تک ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کے نام لسٹ سے خارج کر دیے گئے ہیں۔
اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 2 مرتبہ توسیع کی گئی تھی، تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے والے محض ریٹرن فائل کرکے ایکٹو ٹیکس پیئر نہیں بن سکیں گے۔ لسٹ میں واپسی کے لیے اضافی سرچارج ادا کرنا ہوگا۔ توسیع کی درخواست دینے والے بعض افراد کے نام نئی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہیں۔ توسیع کی درخواست منظور ہونے تک ٹیکس دہندگان کا اسٹیٹس غیر فعال رہے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











