SialkotNov 27, 2026
🇵🇰 اردو میں پڑھیںسیالکوٹ: Sialkot Police (DPO Office) - Official Updates

مطالعہ کی سہولیات:
سیالکوٹ: Sialkot Police (DPO Office) - Official Updates. کم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کے عالمی دن پر ڈی پی او سیالکوٹ کا پیغام ہر بچے کا حق ہے کہ وہ محفوظ ماحول میں بچپن گزارے، تعلیم حاصل کرے اور اپنے مستقبل کے بارے میں اپنی رائے بلاجھجھک بیان کر سکے۔ والدین کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی بات توجہ سے سنیں اور انہیں سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع دیں۔ اسلامی تعلیمات میں نکاح کے معاملے میں رضامندی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ہدایت فرمائی کہ نکاح سے پہلے عورت کی رضامندی لی جائے۔ (صحیح بخاری، حدیث 5136) آئیے، ہم سب مل کر بچوں کو کم عمری کی شادی سے محفوظ رکھیں اور جب وہ شادی کی قانونی عمر کو پہنچیں تو اس اہم فیصلے میں ان کی آزادانہ مرضی کا احترام کریں۔ اگر کسی بچے کو کم عمری میں بیاہا جا رہا ہو یا کسی کو شادی پر مجبور کیا جا رہا ہو تو اعتماد کے ساتھ سیالکوٹ پولیس سے رجوع کریں۔ کیپٹن (ر) دوست محمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ
Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel
Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp











