پی آئی اے کا اہم سنگ میل، پاکستان میں پہلی بار بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے اڑنے کیلئے تیار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے نورس اٹلانٹک ایئرلائن سے حاصل کردہ دونوں طیارے برطانیہ اور یورپ کے فضائی آپریشن کے لیے حاصل کیے ہیں۔
- پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار کی سربراہی میں وفد نے اوسلو ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنے فضائی آپریشن میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، پہلی بار بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے پاکستان کے فضائی آپریشن کے لیے استعمال کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے نورس اٹلانٹک ایئرلائن سے حاصل کردہ دونوں طیارے برطانیہ اور یورپ کے فضائی آپریشن کے لیے حاصل کیے ہیں۔ پاکستان آمد سے قبل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیاروں کی ضروری جانچ پڑتال شروع کی، جبکہ پہلے طیارے کی انسپیکشن مکمل کرکے آپریشن کی اجازت دے دی گئی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار کی سربراہی میں وفد نے اوسلو ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا۔ جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد پہلے طیارے کو پاکستان کے لیے آپریشن کی اجازت دے دی گئی، جبکہ دوسرے طیارے کا معائنہ پیر کو اوسلو ایئرپورٹ پر کیا جائے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










