پولیس کی تعیناتی کے باوجود سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر میں چوری کی بڑی واردات

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کی راولپنڈی میں واقع رہائش گاہ پر چوری کی بڑی واردات سامنے آئی۔
- حیران کن طور پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی اور تعیناتی کے باوجود گھر سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
- چوری کی اس واردات کا مقدمہ سابق وزیراعظم کے پرسنل اسسٹنٹ کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ جاتلی میں درج کر لیا گیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): راولپنڈی: پولیس اہلکاروں کی موجودگی اور تعیناتی کے باوجود سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کی راولپنڈی میں واقع رہائش گاہ پر چوری کی بڑی واردات سامنے آئی۔
حیران کن طور پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی اور تعیناتی کے باوجود گھر سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
چوری کی اس واردات کا مقدمہ سابق وزیراعظم کے پرسنل اسسٹنٹ کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ جاتلی میں درج کر لیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق وہ ڈھوک امب میں واقع رہائش گاہ پہنچے تو ملازم علی اکبر موجود نہیں تھا۔ وہاں تعینات اہلکاروں نے بتایا کہ مذکورہ ملازم گزشتہ رات سے غائب۔
مدعی نے کہا کہ کمروں کی جانچ پڑتال کے دوران 3 ایئر کنڈیشنر، 2 دروازے اور 3 کھڑکیاں غائب پائی گئیں، چوری ہونے والے سامان میں گھاس کاٹنے والی مشین، قالین، 3 پنکھے اور کراکری بھی شامل ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










