پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان سینٹرل ریجن موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو بند کرنے کا مقصد مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا۔
- میدانی علاقوں بشمول لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال کے قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہو رہی۔
- محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں شديد دھند اور سموگ کا راج برقرار ہے، جس کے باعث بصارت کی حد انتہائی کم ہو گئی ہے۔ دھند کے شدید اثرات کے باعث موٹروے پولیس نے عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک تمام قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
ترجمان سینٹرل ریجن موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو بند کرنے کا مقصد مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث شاہراہوں پر بصارت کی حد صفر سے چند میٹر رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بپت بڑھ جاتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے قبل موٹروے ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کریں۔
میدانی علاقوں بشمول لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال کے قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رفتار سست رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سردی اور دھند کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ ضلاعی انتظامیہ نے بھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











