بہو کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے سفاک سسر کو تھانہ کوٹلی سید امیر پولیس نے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
بہو کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے سفاک سسر کو تھانہ کوٹلی سید امیر پولیس نے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ پنڈی پنجوڑاں میں گھریلو تنازع پر خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ڈی پی او کے نوٹس پر کوٹلی سید امیر پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سسر مجید کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ سیالکوٹ پولیس (ڈی پی او آفس) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











