سرگودھا پولیس اور CTD کا بڑا کامیاب آپریشن!

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
سرگودھا پولیس اور CTD کا بڑا کامیاب آپریشن! سرگودھا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے مشترکہ آپریشن میں پنجاب بھر کے 32 سنگین مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری انعام ونیس عرف نامو اور اس کا ساتھی فیصل بڈھیکا ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزمان اجرتی قتل، اغوا برائے تاوان، پولیس اہلکاروں کے اغوا، ڈکیتی، بھتہ خوری، دہشت گردی اور پولیس پر قاتلانہ حملوں سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈز، ڈرون کیمرہ، جدید اسلحہ اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔گزشتہ چند ماہ کے دوران اس خطرناک گینگ کے مجموعی طور پر 13 ارکان ہلاک جبکہ متعدد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا، ڈی پی او توقیر محمد نعیم اور آر او سی ٹی ڈی محمد اشرف کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ سیالکوٹ پولیس (ڈی پی او آفس) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










