پاکستان کے سب سے بڑے اے آئی ہیکاتھون کا گرینڈ فائنل، 300 ٹیموں میں مقابلہ، 60 ہزار ڈالر کے انعامات

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ملک کے سب سے بڑے اے آئی ہیکاتھون کے طور پر پیش کیے جانے والے اس مقابلے میں ملک بھر کے نوجوانوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی منصوبوں کے ذریعے صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کے مسائل کے جدید حل پیش کیے۔
- ہیکاتھون کے لیے ملک بھر سے 16 ہزار سے زائد اے آئی منصوبے جمع کروائے گئے جن میں سے ابتدائی انتخاب اور کراچی، لاہور و اسلام آباد میں علاقائی مقابلوں کے بعد 300 ٹیمیں قومی فائنل تک پہنچیں۔
- مقابلے میں صحت، مالیاتی شمولیت، تعلیم، اسمارٹ ایگریکلچر، اوپن انوویشن اور اردو و علاقائی زبانوں سمیت چھ شعبوں پر توجہ دی گئی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو عالمی ٹیکنالوجی کے مواقع سے جوڑنے کے لیے علی بابا کلاؤڈ اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ اے آئی ہیکاتھون پاکستان 2026 کا گرینڈ فائنل پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
ملک کے سب سے بڑے اے آئی ہیکاتھون کے طور پر پیش کیے جانے والے اس مقابلے میں ملک بھر کے نوجوانوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی منصوبوں کے ذریعے صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کے مسائل کے جدید حل پیش کیے۔
ہیکاتھون کے لیے ملک بھر سے 16 ہزار سے زائد اے آئی منصوبے جمع کروائے گئے جن میں سے ابتدائی انتخاب اور کراچی، لاہور و اسلام آباد میں علاقائی مقابلوں کے بعد 300 ٹیمیں قومی فائنل تک پہنچیں۔ مجموعی طور پر 60 ہزار امریکی ڈالر کا انعامی پیکیج مختص کیا گیا جس میں 30 ہزار ڈالر نقد انعامات اور 30 ہزار ڈالر کے علی بابا کلاؤڈ کریڈٹس شامل تھے۔ مقابلے میں ’سالکس‘ (Salix) نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 7 ہزار امریکی ڈالر کا انعام جیتا، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور چھ مختلف کیٹیگریز کے رنر اَپس کو بھی انعامات دیے گئے۔
مقابلے میں صحت، مالیاتی شمولیت، تعلیم، اسمارٹ ایگریکلچر، اوپن انوویشن اور اردو و علاقائی زبانوں سمیت چھ شعبوں پر توجہ دی گئی۔ ہیکاتھون کا مقصد نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے محض استعمال تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں اپنی مصنوعات اور قابلِ عمل ٹیکنالوجی حل تیار کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ اس سلسلے میں شرکاء کو تربیت، رہنمائی اور جدید ڈیجیٹل ٹولز تک رسائی بھی دی گئی۔
تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، علی بابا کلاؤڈ کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان ہینک شاؤ، ہیڈ آف مارکیٹنگ برائے مشرقِ وسطیٰ، ترکیہ و افریقہ ییلان ژوانگ، علی بابا کلاؤڈ کے نائب صدر ایرک وان، چیئرمین بنو قابل پروگرام نوید علی بیگ، سی ای او بنو قابل شاہد اقبال سمیت مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں، ٹیکنالوجی ماہرین اور تعلیمی و صنعتی شعبوں کی اہم شخصیات نے شرکت۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











