ای پاسپورٹ کے لیے ’’نام‘‘ سے متعلق ’’مخصوص شرائط‘‘ عائد

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ای پاسپورٹ کی درخواستوں کے لیے نام سے متعلق مخصوص شرائط کا اعلان مسقط میں پاکستانی سفارت خانے نے کیا۔
- سفارت خانے نے عمان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نئے سفری دستاویز (پاسپورٹ) کے لیے درخواست دینے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی ذاتی تفصیلات مقررہ معیار کے مطابق ہوں۔
- سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک عوامی نوٹس کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (IMPASS) کی ہدایات کے تحت 23 اکتوبر 2026 سے ای پاسپورٹ کے اجرا کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): (28 اکتوبر 2026): پاکستان نے اپنے شہریوں کو رواں ماہ سے ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا ہے تاہم اس کے لیے نام سے متعلق مخصوص شرائط عائد کی گئی ہیں۔
ای پاسپورٹ کی درخواستوں کے لیے نام سے متعلق مخصوص شرائط کا اعلان مسقط میں پاکستانی سفارت خانے نے کیا۔
سفارت خانے نے عمان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نئے سفری دستاویز (پاسپورٹ) کے لیے درخواست دینے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی ذاتی تفصیلات مقررہ معیار کے مطابق ہوں۔
سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک عوامی نوٹس کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (IMPASS) کی ہدایات کے تحت 23 اکتوبر 2026 سے ای پاسپورٹ کے اجرا کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ای پاسپورٹ کے لیے نئی شرائط کے تحت، درخواست گزار کے نام میں پہلا نام (First Name) اور آخری نام (Last Name) دونوں کا ہونا لازمی ہے۔ اس لیے اب ایسے پاسپورٹ کی درخواستوں پر کارروائی نہیں کی جائے گی جن میں صرف درخواست گزار کا صرف ایک ہی نام درج۔
نام کے حروف کی زیادہ سے زیادہ حد:۔
اس شرط کے مطابق، پہلے نام (First Name) کے لیے زیادہ سے زیادہ 50 حروف اور آخری نام (Last Name) کے لیے 40 حروف کی حد مقرر کی گئی۔
اسی طرح رشتے داروں کے ناموں بشمول والد، شوہر یا سرپرست کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ 40 حروف کی حد لاگو ہوگی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











