پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ سیریز 2026 کا آخری ایونٹ، پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستانی سفارتخانے واشنگٹن، قونصل خانہ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور اوپن گلوبل کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ ایونٹ کا افتتاح امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا۔
- انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستانی آئی ٹی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے اور پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی تکنیکی استعداد اور کاوشوں کو امریکی مارکیٹ میں متعارف کروانا۔
- سفیر پاکستان کے مطابق، پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ سیریز کو بے حد پذیرائی ملی ہے، گزشتہ تین سال سے سالانہ روڈ شوز کے ذریعے پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو عالمی پلیٹ فارم پر متعارف کرایا جا رہا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): ایونٹ میں ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی شراکت داری اور کاروباری مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستانی سفارتخانے واشنگٹن، قونصل خانہ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور اوپن گلوبل کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ ایونٹ کا افتتاح امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا، اس موقع پر سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کو امریکی مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے دیرپا اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستانی آئی ٹی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے اور پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی تکنیکی استعداد اور کاوشوں کو امریکی مارکیٹ میں متعارف کروانا۔
سفیر پاکستان کے مطابق، پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ سیریز کو بے حد پذیرائی ملی ہے، گزشتہ تین سال سے سالانہ روڈ شوز کے ذریعے پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو عالمی پلیٹ فارم پر متعارف کرایا جا رہا۔
رضوان سعید شیخ نے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے جدید مصنوعات اور بڑھتی ہوئی تخلیقی صلاحیتوں کے مظاہرے کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز ایک جاری عمل ہے اور اس کے بہتر نتائج بتدریج حاصل ہوں۔
ایونٹ سے الینوائے کے اسٹیٹ نمائندے جسٹن سلاٹر اور اسٹیٹ سینیٹر لورا مرفی نے بھی خطاب کیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










