نارووال: ماں کے ہاتھوں 3 کمسن بچوں کا لرزہ خیز قتل

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے شکرگڑھ کے محلہ دادی پور میں ماں پر مبینہ طور پر اپنے ہی 3 کمسن بچوں کو قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا، جس کا مقدمہ تھانہ صدر شکرگڑھ میں درج کر لیا گیا۔
- ڈی پی او نارووال نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ صدر شکرگڑھ کی حدود میں واقع محلہ دادی پور میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ماں نے ایک ماہ کے دوران اپنے 3 بچوں کو قتل کیا۔
- بچوں میں 5 سالہ موسیٰ، 3 سالہ خدیجہ اور ایک سالہ نقیب شامل ہیں ، تینوں بچوں کو مبینہ طور پر منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کیا گیا۔
نارووال (نمائندہ خصوصی): نارووال : ماں نے اپنے ہی 3 کمسن بچوں کو قتل کر ڈالا، ملزمہ نے تینوں بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے شکرگڑھ کے محلہ دادی پور میں ماں پر مبینہ طور پر اپنے ہی 3 کمسن بچوں کو قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا، جس کا مقدمہ تھانہ صدر شکرگڑھ میں درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او نارووال نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ صدر شکرگڑھ کی حدود میں واقع محلہ دادی پور میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ماں نے ایک ماہ کے دوران اپنے 3 بچوں کو قتل کیا۔
بچوں میں 5 سالہ موسیٰ، 3 سالہ خدیجہ اور ایک سالہ نقیب شامل ہیں ، تینوں بچوں کو مبینہ طور پر منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کیا گیا۔
تحقیقات کے حوالے سے ڈی پی او نارووال نے بتایا کہ خاوند کو اپنی بیوی پر شبہ ہونے کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا، جبکہ خاتون کے مبینہ طور پر کسی دوسرے شخص کے ساتھ مراسم بھی تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمہ نے چوتھے بچے کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ بچہ محفوظ رہا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے تینوں بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزمہ اور 2 دیگر افراد سمیت مجموعی طور پر 3 افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











