مجرم کتنا ہی طاقتور اور پیسے والا کیوں نہ ہو قانون کے ہاتھ اسکے گریبان تک پہنچیں گے، مریم نواز

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منڈی بہاء الدین کی یونیورسٹی آف رسول میں لیپ ٹاپ۔
- انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو تکلیف پہنچانے والوں کو میرا پیغام ہے کہ جرم کی دنیا چھوڑدو ورنہ مجھ سے کوئی شکوہ نہ کرنا۔
- پنجاب اب مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، امن و امان کی صورتحال پر بچیوں کو حوصلہ ملا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سفارش کا زمانہ چلا گیا، کوئی مجرم کتنا ہی طاقتور اور پیسے والا کیوں نہ ہو قانون کے ہاتھ اسکے گریبان تک پہنچیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منڈی بہاء الدین کی یونیورسٹی آف رسول میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی امیر زادہ یا اثر رسوخ رکھنے والا عوام پر ہاتھ اٹھائے گا تو قانون اسکو نہیں چھوڑے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو تکلیف پہنچانے والوں کو میرا پیغام ہے کہ جرم کی دنیا چھوڑدو ورنہ مجھ سے کوئی شکوہ نہ کرنا۔ لوگ عدالت سے ضمانت لیکر آجاتے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملوں گی کہ کم از کم مجرم کو اتنی سزا تو دیں کہ کل وہ باہر نکلے تو شرمندگی محسوس کرے، پیٹرول پمپ پر تشدد کرنے والے ملزم کو اگلے ہی دن عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم میں کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی کو میرٹ کیخلاف کوئی چیز ملی ہو، پنجاب میں ہر تالا ایک ہی چابی سے کھلتا ہے جس کا نام ہے سو فیصد میرٹ، کوئی مجرم چاہے میری جماعت سے ہی کیوں نہ ہو اسکو نہیں چھوڑوں گی۔ پنجاب اب مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، امن و امان کی صورتحال پر بچیوں کو حوصلہ ملا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











