تین ملکی سیریز: سری لنکا کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 110 پر آل آؤٹ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، ٹاپ اور مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامی کے بعد پوری صرف کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔
- پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹر فخر زمان کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد معاذ صداقت فرنینڈو کی اندر آتی گیند کو روک نہ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
- قومی ٹیم کو تیسرا نقصان 46 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 5 رنز بنا چکے تھے، ان کے بعد سلمان علی آغا 9 رنز اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا، پوری ٹیم کے 110 مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، ٹاپ اور مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامی کے بعد پوری صرف کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹر فخر زمان کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد معاذ صداقت فرنینڈو کی اندر آتی گیند کو روک نہ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
قومی ٹیم کو تیسرا نقصان 46 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 5 رنز بنا چکے تھے، ان کے بعد سلمان علی آغا 9 رنز اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کے خلاف تاریخ رقم کرنے والے شاداب خان بھی اس مرتبہ ناکام ہوگئے اور صرف 2 رنز بنا سکے۔
عرفات منہاس 10، حسن نواز 17 رنز بناسکے، جبکہ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروی ہے جبکہ قومی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی۔
پاکستان نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 37 رنز سے شکست دی تھی جبکہ انگلش ٹیم کے خلاف دونوں میچز میں بالترتیب 87 رنز اور ایک وکٹ سے کامیابی حاصل۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











