لاہور؛ جناح اسپتال کے 3 ڈاکٹر نااہلی، فرائض میں غفلت پر معطل

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق جناح اسپتال لاہور سے معطل ہونے والے ڈاکٹروں میں 18 گریڈ کی حامل سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر رحمہ طارق۔
- صوبائی محکمہ صحت نے جناح اسپتال کے 3 ڈاکٹروں کی معطلی کے ساتھ ساتھ مزید 3 ڈاکٹروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیا۔
- جناح اسپتال کے معطل ڈاکٹروں کو فوری طور پر فرائض سے سبکدوش ہو کر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): پنجاب کے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے فرائض میں غفلت برتنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے جناح اسپتال لاہور کے 3 ڈاکٹروں کو نااہلی اور فرائض میں غفلت پر پیکا ایکٹ کے تحت فوری طور پر معطل کردیا۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق جناح اسپتال لاہور سے معطل ہونے والے ڈاکٹروں میں 18 گریڈ کی حامل سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر رحمہ طارق، 18 گریڈ کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر کاشف بشیر اور گریڈ 17 کی ویمن میڈیکل افسر ڈاکٹر مشکوٰۃ شوکت شامل ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت نے جناح اسپتال کے 3 ڈاکٹروں کی معطلی کے ساتھ ساتھ مزید 3 ڈاکٹروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیا۔
جناح اسپتال کے معطل ڈاکٹروں کو فوری طور پر فرائض سے سبکدوش ہو کر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











