لاہور: ای چالان میں سینچری کرنے والا موٹرسائیکل سوار پکڑا گیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ٹریفک پولیس کے مطابق شہری کے نام پر دو موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں جن کے ذریعے 109 مرتبہ بغیر ہیلمٹ سفر کیا گیا جبکہ 15 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی گئی۔
- شہری کی ایک موٹرسائیکل پر ایک لاکھ 64 ہزار 800 روپے جبکہ دوسری پر 64 ہزار 200 روپے جرمانہ واجب الادا۔
- لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں اے این پی آر کیمروں کے ذریعے 20 سے زائد اقسام کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور ٹریفک پولیس نے بند روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ای چالان کی 124 خلاف ورزیوں میں ملوث موٹرسائیکل مالک کو پکڑ لیا۔ پٹرولنگ افسر عدنان نے شہری کو حراست میں لیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہری کے نام پر دو موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں جن کے ذریعے 109 مرتبہ بغیر ہیلمٹ سفر کیا گیا جبکہ 15 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی گئی۔
شہری کی ایک موٹرسائیکل پر ایک لاکھ 64 ہزار 800 روپے جبکہ دوسری پر 64 ہزار 200 روپے جرمانہ واجب الادا ہے۔ اس طرح مجموعی جرمانہ 2 لاکھ 29 ہزار روپے بنتا۔
لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں اے این پی آر کیمروں کے ذریعے 20 سے زائد اقسام کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ ای چالان کے نادہندگان، بشمول سرکاری محکموں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں اور متعلقہ محکموں کو کلیئرنس کے لیے مراسلے بھی ارسال کیے گئے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











