ظلم کی انتہا ! دوستی سے انکار پر 18 سالہ لڑکی پر سڑک پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر عارف والا میں ظلم و درندگی کی انتہا ہو گئی، دوستی کرنے سے انکار پر ایک اوباش نوجوان نے 18 سالہ لڑکی پر سڑک کے درمیان پیٹرول چھڑک کر آگ لگا۔
- واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شدید جھلس جانے والی لڑکی کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا۔
- تاہم حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث متاثرہ لڑکی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال ریفر کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): عارف والا : اوباش نوجوان نے دوستی کرنےسے انکار پر 18 سالہ لڑکی کو سڑک پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر عارف والا میں ظلم و درندگی کی انتہا ہو گئی، دوستی کرنے سے انکار پر ایک اوباش نوجوان نے 18 سالہ لڑکی پر سڑک کے درمیان پیٹرول چھڑک کر آگ لگا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شدید جھلس جانے والی لڑکی کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا۔
تاہم حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث متاثرہ لڑکی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال ریفر کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حراست میں لے لیا۔
متاثرہ لڑکی کے بھائی نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی فراہم اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










